Google announces Stadia, a cloud-based gaming platform

گوگل نے اپنے کلاؤڈ بیسڈ گیمنگ پلیٹ فارم سٹیڈیا کا اعلان کر دیا

گوگل نے اپنے تازہ ترین پلیٹ فارم  سٹیڈیا(Stadia) کا اعلان کر دیا ہے۔سٹیڈیا کا لفظ سٹیڈیم کی جمع ہے۔یہ ایک کلاؤڈ بیسڈ پلیٹ فارم ہے  جہاں گیم ڈویلپر اپنی گیمز ڈویلپ اور ڈیزائن کر سکیں گے۔ یہ گیمز گوگل کے ہارڈ وئیر کے ذریعے ڈیٹا سنٹر سے براہ راست چلیں گی۔ تیکنیکی طور پر یہ گیمز ڈیٹا سنٹر سے  کنٹرولر اور ڈسپلے پر سٹریم ہونگی۔ گیمر اس پلیٹ فارم تک رسائی رکھنے والے کسی بھی ڈسپلے  پر گیمز کھیل سکیں گے یعنی صارفین سٹیڈیا پر  ٹی وی، لیپ ٹاپس، سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس وغیرہ سے  گیمز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
گوگل سٹیڈیا کا مقصد  فل سراؤنڈ آڈیو کے ساتھ 4K ریزولوشن اور 60 فریمز فی سیکنڈ پر گیمز فراہم کرنا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ سٹیڈیا سے کھلاڑی پی سی اور گیم کنسولز کی بہت سی پابندیوں سے آزاد ہوجاتے ہیں۔یہ گیمز دنیا بھر میں پھیلے گوگل کے ڈیٹا سنٹر سے چلتی ہے اور ان کے لیے لامحدود کمپیوٹنگ پاور دستیاب ہوتی ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اب گیم ڈویلپر  ہارڈ وئیر کی پابندیوں کے بغیر ہی گیمز ڈیویلپ کر سکیں گے۔
گوگل  سٹیڈیا پر بہتر طور پر گیمز کھیلنے   کے لیے سٹیڈیا کنٹرولر کے نام سے ایک کنٹرولر بھی جاری کرے گا۔
اس کنٹرولر میں سکرین شاٹ کے لیے خصوصی بٹن، گوگل اسسٹنٹ شارٹ کٹ اور بلٹ ان مائیکروفون ہوگا۔ کنٹرولر میں 2 جوائے سٹک، 4 ایک بٹنز، فل سائز ڈائریکشنل پیڈ اور دونوں طرف 2 شولڈر بٹن ہونگے۔
گوگل نے  ابھی تک اس سروس میں لیٹنسی (latency) یعنی تحریک اور ردعمل کے درمیان کے وقت کے بارے میں نہیں بتایا۔
اپنے انٹرنیٹ کنکشن کی بنا پر اس سروس کو استعمال کرتے ہوئے مختلف صارفین کو مختلف طرح کے تجربات ہو سکتے ہیں۔ لیٹنسی کو کم کرنے کے گوگل نے کنٹرولر کو براہ راست وائی فائی سے منسلک کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے، جو کافی نہیں ہے۔
سٹیڈیا میں صارفین دوسروں کو گیم کھیلتا ہوا بھی دیکھ سکتے ہیں اور خود بھی سیکنڈوں میں گیم سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ سٹیڈیا کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کسی قسم کی ڈاؤن لوڈنگ  یا پروگرام انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
[short][show_tech_video 378][/short]

تاریخ اشاعت : اتوار 24 مارچ 2019

Share On Whatsapp