Microsoft adds DirectX 12 support on Windows 7

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 7 میں DirectX 12 کی سپورٹ شامل کر دی

مائیکروسافٹ نے   ونڈوز 7 میں DirectX 12 کی سپورٹ شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔  کمپنی نے مزید اعلان کیا ہے کہ Blizzard Entertainment کی مقبول گیم World of Warcraft وہ پہلا ٹائٹل ہوگا جو ونڈوز 7 میں DirectX 12 کو سپورٹ کرے گا۔
DirectX 12 ایک کم درجے کی اے پی آئی ہے جسے ونڈوز 10 کے ساتھ جاری کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ڈرائیورز پر انحصار کم کر کے کارکردگی کو بڑھانا ہے۔DirectX 12 ملٹی کور سی پی یو پر کام کر سکتا ہے۔ یہ ہارڈ وئیر ٹیکنالوجی جیسے CrossFire یا SLi کے بغیر ملٹی جی پی یو سسٹم کو فعال کر سکتا ہے۔

پچھلے کچھ سالوں سے ڈویلپر اپنے ٹائٹلز میں DirectX 12 کی سپورٹ شامل کر رہے ہیں۔اگر اسے اچھی طرح شامل کیا جائے تو اس کی کارکردگی ڈی ایکس 11 سے بہت بہتر ہوتی ہے۔
تاہم بہت سے گیمرز گیمز کھیلنے کے لیے ونڈوز 7 پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں۔ ونڈوز 7 میں ڈی ایکس 11 ہی تازہ ترین ورژن تھا، جس کی سپورٹ شامل تھی۔
بلیزرڈ کے ساتھ مل کر مائیکروسافٹ نے فیصلہ کیا کہ D3D12 رن ٹائم کو ونڈوز 7 میں شامل کیا جائے گا۔ مائیکروسافٹ نے وضاحت کی ہے کہ اگرچہ ونڈوز 7 میں ڈی ایکس 12 کی سپورٹ شامل کر دی گئی ہے لیکن اس کی بہترین کارکردگی سے مستفید ہونے کے لیے لیے اسے ونڈوز 10 میں استعمال کرنا چاہیے، کیونکہ اسے ونڈؤز 10 کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
بدقسمتی سے ونڈوز 8 یا 8.1 کے صارفین کو بددستور ڈی ایکس 11 استعمال کرنا پڑے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 22 مارچ 2019

Share On Whatsapp