Facebook stored hundreds of millions of passwords in plain text for up to seven years

فیس بک نے سات سالوں تک کروڑوں صارفین کے پاس ورڈ سادہ ٹیکسٹ فائل میں محفوظ رکھے

سیکورٹی  کے حوالے سے بدنام  فیس بک حالیہ مہینوں میں عتاب کا شکار ہے۔ ڈیٹا لیکس اور سیکورٹی کی خرابیوں کی وجہ سے فیس بک پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔
فیس بک کے حوالےسے تازہ ترین خبر یہ آئی ہے کہ فیس بک 7 سالوں تک کروڑوں صارفین کے پاس ورڈز سادہ ٹیکسٹ فائلوں میں محفوظ  کرتا رہا ہے۔2012 تک یہ تمام پاس ورڈز فیس بک کے 20 ہزار ملازمین کی رسائی میں تھے۔
معاملے سے باخبر اندرونی ذرائع  کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اس طریقے سے 200 سے 600 ملین پاس ورڈ محفوظ کیے تھے۔
کوئی بھی کمپنی  صارفین کے پاس ورڈ اس طرح محفوظ نہیں کرتی جیسے فیس بک نے سالوں تک کیے ہیں۔
فیس بک نے  اُن صارفین کی تعداد نہیں بتائی جن کے پاس ورڈ اس طریقے سے مھفوظ کیے گئے تھے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک لائٹ کے کروڑوں صارفین، فیس بک کے لاکھوں صارفین اور انسٹاگرام کے ہزاروں صارفین کے پاس ورڈ اس طرح محفوظ کیے گئے تھے۔ فیس بک اب ایسے تمام صارفین کو صورت حال سے مطلع کر رہا ہے۔
کمپنی نے تسلیم کیا ہے کہ اس کے ملازمین پاس ورڈ ز تک رسائی رکھتے تھے لیکن آج تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا، جس سے پتا چلتا ہو کہ ان پاس ورڈ کو جان بوجھ کر چھیڑا گیا ہو۔فیس بک کو اپنی اس کوتاہی کا اس سال جنوری میں پتا چلا تھا، اس کے بعد کمپنی نے تمام خرابیوں کو دور کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 22 مارچ 2019

Share On Whatsapp