WhatsApp to tell you how many times your message has been forwarded

اب وٹس ایپ آپ کو بتائے گا کہ آپ کا میسج کتنی بار فارورڈ ہوا ہے

پچھلے ہفتے وٹس ایپ  کی  ایپلی کیشن میں براؤزنگ اور ریورس امیج سرچ کے بارے میں خبریں آئی تھیں۔ اب وٹس ایپ کے دو نئے فیچروں کے بارے میں پتا چلا ہے۔
وٹس ایپ فارورڈنگ انفو (Forwarding Info) اور فریکوئنٹلی فارورڈڈ(Frequently Forwarded) کے نام سے  فیچرز پر کام کر رہا ہے۔
فارورڈنگ انفو آپ کو بتاتی ہے کہ آپ  کا بھیجا ہوا میسج دوسروں کو کتنی بار فارورڈ ہوا ہے۔ یہ معلومات میسج انفو سیکشن میں ہونگی۔ بھیجے گئے میسج پر لانگ پریس کر کے  سب سے اوپر میسج انفو کے آئیکون پر کلک کر کے فارورڈ کی معلومات  دیکھی جا سکیں گی۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو(WABetaInfo)  کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر صرف  دوسروں  کو بھیجے گئے  میسج کے لیے کام کرے گا۔ اگر آپ اپنے پاس آئے ہوئے میسج کی فارورڈ کی معلومات دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ میسج کسی اور کو یا خود کو بھیجا پڑے گا، جس کے بعد بھیجے گئے میسج پر لانگ پریس کر کے فارورڈ کی معلومات دیکھی جا سکیں گی۔
فریکوئنٹلی فارورڈ فیچر میں جب کوئی میسج چار بار سے زیادہ بھیجا جائےگا تو  اس   پر Frequently forwarded کا لیبل نظر آئے گا۔
رپورٹ کے مطابق جب کوئی میسج 5 بار یا اس سے زائد بار فارورڈ ہوگا تو آپ کو اس کی شماریات نظر نہیں آئیں گی۔
یہ دونوں فیچر اینڈروئیڈ میں وٹس ایپ بیٹا کے ورژن 2.19.80 میں نظر آئے ہیں۔ اگر آپ یہ ورژن استعمال کر رہے ہیں تو شاید یہ فیچر آپ کے پاس فعال نہ ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ فیچر کبھی ایپلی کیشن میں شامل نہ کیے جائیں۔ تاہم کامیاب تجربات کے لیے ان کا ایپلی کیشن میں شامل ہونا یقینی ہے۔
ان فیچرز سے صارفین فارورڈ کیے ہوئے میسج کی شماریات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اگر یہ میسج بہت زیادہ فارورڈ ہو رہا ہے تو یہ جعلی معلومات پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 22 مارچ 2019

Share On Whatsapp