Facebook Messenger finally adds quoted replies

فیس بک نے میسنجر میں بھی کوٹڈ رپلائی کا فیچر شامل کر دیا

فیس بک نے اپنی میسنجر ایپلی کیشن میں بھی  کوٹڈ رپلائی کا فیچر شامل کر دیا ہے۔اس فیچر سے صارفین گفتگو میں سے کسی ایک بات کا اقتباس کے ساتھ رپلائی کر سکتے ہیں۔یہ فیچر اُن صارفین کے لیے کافی مددگار ہے جو  ایک ساتھ کئی موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں۔
یہ فیچر فیس بک کی ہی ملکیتی ایپلی کیشن وٹس ایپ میں طویل عرصے سے شامل ہے۔ اسی وجہ سے فیس بک میسنجر میں کافی عرصے سے  اس کی کمی محسوس کی جا رہی تھی۔
فیس بک میسنجر میں اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو وٹس ایپ کی طرح ہی کسی خاص پیغام پر لانگ ٹیپ کرنا پڑےگا۔
اس کے بعد ری ایکشن ایموجیز کے دائیں طرفReply کا ایک نیا بٹن آ جائے گا۔ اس بٹن پر ٹیپ کرنے سے آپ وٹس ایپ کی طرح ہی مختصر اقتباس کے ساتھ رپلائی کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے استعمال سے گفتگو کرنے والے صارفین کو زیادہ غلط فہمیاں نہیں ہوتیں، کیونکہ جس بات کا جواب دیا جاتا ہے وہ مختصر اقتباس کے ساتھ جواب  میں ہی ہوتی ہے۔
یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 21 مارچ 2019

Share On Whatsapp