Samsung Galaxy S10 5G to be released on April 5

سام سنگ 5 اپریل کو Samsung Galaxy S10 5G ریلیز کرے گا

جلد ہی سام سنگ کے تازہ ترین اور بہترین سمارٹ فون کا اعزاز  سام سنگ گلیکسی ایس 10 پلس  سے چھن جائے گا۔ اب یہ اعزاز سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی کو حاصل ہوگا۔کمپنی نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اُن کا پہلا فائیو جی سمارٹ فون  ، جو انڈسٹری میں بھی پہلا ہوگا، 5 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔
اس سے پہلے سمجھا جا رہا تھا کہ یہ فون اسی ماہ پیش کیا جائےگا لیکن  اس کے اجرا میں تھوڑی تاخیر کر دی گئی۔ سام سنگ کا یہ فون تجارتی پیمانے پر دستیاب فعال فائیو جی کے ساتھ پہلا فون بھی ہوگا۔
سام سنگ کا یہ فون سب سے پہلے جنوبی کوریا میں پیش کیاجائے گا۔ اس  وقت جنوبی کوریا ہی وہ  ملک ہے جہاں فائیو جی نیٹ ورک  کام کر رہا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی کو امریکا میں بھی لانچ کیا جائےگا لیکن امریکا میں اسے موبائل نیٹ ورک ویریزن  جاری کرےگا۔
اس فون کی خریداری کے لیے پری آرڈر تو شروع نہیں ہوئے لیکن 5 اپریل سے 16 اپریل تک  خریداری کرنے والوں کو مفت گلیکسی بڈز، ایک وائرلیس چارجر اور پہلے سال سکرین کی تبدیلی پر 50 فیصد  رعایت ملے گی۔ ویریزن کا فائیو جی نیٹ ورک 11 اپریل کو لانچ کیا جائے گا۔
ابھی تک اس فون کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایا گیا لیکن اندازہ ہے کہ جنوبی کوریا میں  اس کی قیمت 1332 ڈالر کے برابر ہوگی۔امریکا میں بھی اس کی قیمت   تقریباً اتنی ہی ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 21 مارچ 2019

Share On Whatsapp