Skype lets you make HD video calls on the web

سکائپ فار ویب سے صارفین اب ایچ ڈی ویڈیو کالز کر سکتے ہیں

چند دن پہلے ہی گوگل ڈواؤ نے  ڈیسک ٹاپ ورشن متعارف کرایا ہے۔ اب سکائپ بھی  اپنی براؤزر بیسڈ سروس کو ا پ  ڈیٹ کر رہا ہے۔سکائپ فار ویب میں اب صارفین پرائیویٹ اور گروپ کالز کے دوران  ایچ ڈی ویڈیو کالز کریں گے۔ کال ریکارڈنگ  اور نوٹی فیکیشن پینل بھی متعارف کرایا گیا ہے۔گروپ چیٹ کے دوان اب آپ @mentions سے کسی کو یا کوئی آپ کو مینشن کر سکتا ہے۔ سکائپ فار ویب کے لیے چند مزید فیچر بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جنہیں وٹس ایپ فار ویب کے صارفین پہلے سے جانتے ہیں۔
ان فیچرز میں گفتگو میں کوئی مخصوص لفظ تلاش کرنا اور چیٹ میڈیا گیلری شامل ہیں۔ گیلری سے آپ شیئرڈ فائلز، لنکس اور تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔
سکائپ فار ویب اب ونڈوز 10 اور Mac OS X 10.12 یا جدید کے لیے دستیاب ہے۔ اسے گوگل کروم یا مائیکروسافٹ ایج کے تازہ ترین ورژن میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ صارفین تو اس میں خود ہی لاگ ان ہو سکتے ہیں جبکہ نئے صآرفین کو سائن اپ کرنا پڑے گا۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سفاری یا فائرفاکس میں اس فیچر کو کب پیش کیا جائے گا۔ لیکن تجربات سے پتا چلا ہے کہ یہ دونوں براؤزر سکائپ فار ویب کو سپورٹ نہیں کرتے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 مارچ 2019

Share On Whatsapp