YouTube adds fact checks to search results on sensitive topics

یوٹیوب نے حساس موضوعات کے سرچ رزلٹ کے لیے فیکٹ چیک کا فیچر متعارف کرا دیا

حالیہ سالوں میں یوٹیوب گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز  سے نپٹنے کے کافی  کام کر رہا ہے۔اسی حوالے سے یوٹیوب نے ایک اور فیچر پیش کیا ہے۔ یوٹیوب حساس اور متنازعہ موضوعات کے سرچ رزلٹ کے ساتھ ایک انفارمیشن پینل بھی دکھائے گا۔ یہ ٹیکسٹ باکس سرچ  رزلٹ کے اوپر ظاہر ہوگا اور مصدقہ پارٹنر کی طرف سے فیکٹ چیکنگ کی سہولت  فراہم کرے گا۔
فی الحال یہ فیچر بھارت میں ہندی اور انگریزی سرچ کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
جلد ہی اسے دوسرے علاقوں اور دوسری زبانوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یوٹیوب کے مطابق وہ ہر  ویڈیو کے لیے  فیکٹ چیکنگ  کا انفارمیشن پینل  پیش نہیں کریں گے کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں  بہت زیادہ کوششیں  اور بہت زیادہ وقت درکار ہوگا۔ اس کی بجائے  فیکٹ چیک کا فیچرصرف  ایسی ویڈیوز کے لیےہوگا، جو ممکنہ طور پر غلط معلومات پھیلا رہی ہونگی۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ فیکٹ چیک انفارمیشن پینل  میں  جو معلوماتی مضامین  یا  مواد شامل  کیا جائے گا ، انہیں ایک پراسس سے گزار کر حتمی طور پر یوٹیوب سرچ رزلٹ میں ظاہر ہونے کے لیے فائنل کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 مارچ 2019

Share On Whatsapp