Huawei P smart+ 2019 debuts with ultra-wide camera

ہواوے نے الٹرا وائیڈ کیمرا کے ساتھ Huawei P smart+ 2019 متعارف کرا دیا

ہواوے نے خاموشی سے Huawei P smart+ 2019 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ سمارٹ فون بالکل Huawei P smart 2019 جیسا ہے۔ اس میں 6.21 انچ 108p+سکرین، Kirin 710 چپ سیٹ اور 3400 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔
اس فون کی بیک پر 16 میگا  پکسل وائیڈ اینگل کیمرہ کے ساتھ 24 میگا پکسل  کا مین کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر ہے۔ اس فون کے نان پلس  ماڈل میں 13 میگا پکسل  کا مین کیمرہ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔  مصنوعی ذہانت سے لیس اس فون کا 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ اس کی واٹر ڈراپ نوچ میں ہے۔

نائٹ موڈ کے ساتھ اے آئی اس فون کے رئیر کیمرہ کو کم روشنی میں لی گئی تصاویر  کے لیے سٹیبلائز کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ 480fpsسلوموشن ویڈیوز  بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔
Huawei P smart+ 2019 میں Kirin 710 چپ سیٹ (12nm, 4x A73 + 4x A53) اور Mali-G51 MP4 جی پی ہے۔ بہتر گیم پلے کے لیے اس میں GPU Turbo 2.0 بھی ہے۔ فون میں 3 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے، سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
یہ فون سیاہ اور نیلے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی دستیابی اور قیمت کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔ اس کا پچھلا ورژن 250 یورو میں لانچ کیا گیاتھا، جس کی قیمت کم کر کے 220 ڈالر کر دی گی ہے۔ چین میں یہ فون انجوائے 9 ایس کے نام سے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 مارچ 2019

Share On Whatsapp