Samsung reportedly working on two more foldable smartphones

سام سنگ دو نئے فولڈ ایبل سمارٹ فونز پر کام کر رہا ہے

پچھلے ماہ سام سنگ نے اپنا پہلا فولڈ ایبل سمارٹ فون گلیکسی فولڈ  متعارف کرایا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)۔اب معلوم ہوا ہے کہ سام سنگ دو مزید فولڈ ایبل سمارٹ فونز پر  کام کر رہا ہے۔ یہ نئے سمارٹ فونز مختلف ڈیزائن کے ساتھ پیش کیے جائیں گے۔
گلیکسی فولڈ کا ڈیزائن اندر کی طرف بند ہونے والی نوٹ بک کی طرح ہے لیکن نئے فولڈایبل سمارٹ فونز میں  سے ایک کا ڈیزائن ہواوے میٹ ایکس  جیسا ہے۔دوسرا فولڈ ایبل سمارٹ فون  آنے والے Motorola RAZR کی طرح ہے۔ یہ عمودی فولڈنگ ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ نئے فون میں سام سنگ بیرونی سکرین کو ہٹا بھی سکتا ہے لیکن اس کا فیصلہ گلیکسی فولڈ استعمال کرنے والے صارفین  کے فیڈ بیک کے بعد کیا جائے گا۔
سام سنگ عمودی فولڈنگ  ڈسپلے کے حامل فون کو 2020 کے شروع میں اور دوسرے کو آخر میں متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 مارچ 2019

Share On Whatsapp