Meizu says its port-free Zero phone was a failed marketing stunt

میزو نے اپنے پورٹ -فری زیرو فون کو اشتہاری حربہ قرار دے دیا

میزو نے جنوری میں میزو زیرو کے نام سے ایک نئے فون کا اعلان کیا تھا (تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس فون کے لیے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر  فنڈز جمع کرنے کی مہم بھی شروع  کی گئی تھی۔ میزو زیرو کے ایک یونٹ کی قیمت 1299 ڈالر رکھی گئی تھی۔ تب سے لے کر اب تک صرف 29 افراد نے اس مہم میں دلچسپی دکھائی ہے۔ میزو زیرو کے کئی  ورکنگ یونٹس تو موجود ہیں لیکن کمپنی نے ابھی تک اس فون کے بارے میں مزید کوئی بات نہیں کی۔
حال ہی میں کمپنی کے سی ای او  اور بانی جیک وونگ  نے ایک حیرت انگیز بیان جاری کیا ہے۔میزو کے فورم پر بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  کہ یہ کراؤڈ فنڈنگ پراجیکٹ  مارکیٹنگ ٹیم  کا حربہ تھا، بنا کسی سوراخ کے  یہ فون  ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ  ڈیپارٹمنٹ کا ایک ڈویلپمنٹ کا پروجیکٹ تھا۔ جیک کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اس فون کی بڑے پیمانے پر تیاری کا نہیں سوچا تھا۔
جیک کے بیان پر صارفین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
زیرو میزو کی طرف سے ویوو کے 2019 ایپکس کانسپٹ سمارٹ فون کا جواب تھا۔  میزو کے مطابق  زیرومیں سے   ہیڈفون جیک، چارجنگ پورٹ اور سپیکر گرِل   کو بالکل ختم کر دیا گیا تھا۔اس میں  سم کارڈ سلاٹ اور وہ بٹن بھی نہیں جو آپ دوسرے سمارٹ فونز میں دیکھتے ہیں۔  اس فون  کی 7.8 ایم ایم سرامک یونی باڈی  کی بیک پر 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے رئیر کیمروں کے ساتھ 2 پن ہولز بتائے گئے ہیں۔ان میں سے ایک پن ہول مائیکرو فون لیے جبکہ دوسری ہارڈ ری سیٹ کے لیے تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 مارچ 2019

Share On Whatsapp