Web apps will soon let you log in with hardware keys and fingerprints

ویب ایپ پر صارفین اب ہارڈ وئیر کیز اور فنگر پرنٹ سے لاگ ان کر سکیں گے

سیکورٹی کے حوالے سے فکر مند صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب وہ  ویب ایپلی کیشنز میں ہارڈ وئیر کیز اور فنگر پرنٹ سے بھی لاگ ان کر سکتے ہیں۔WebAuthn یا Web Authentication انٹرنیٹ پر شناخت کے لیے ایک نیا معیار ہے۔ ورلڈ وائیڈ ویب  کنشورشیم اور FIDO Alliance  اب اس معیار کو باضابطہ معیار  کے طور پر لاگو کریں گے۔
اس کا مطلب ہے کہ صارفین اب ہارڈ وئیر  ڈیوائسز جیسے یو ایس بی سیکورٹی کیز اور بائیو میٹرک سکینر سے ویب ایپلی کیشنز میں لاگ ان ہو سکیں گے۔
اس  ایک مطلب یہ بھی ہے کہ اب آپ کو پاس ورڈ یاد رکھنے کی ضرورت نہیں۔
WebAuthen معیار کو پہلے ہی مقبول براؤزر جیسے کروم، فائر فاکس، سفاری اور مائیکروسافٹ ایج سپورٹ کرتے ہیں۔ اس کے بعد بس ویب سائٹس کاکام ہے کہ اے پی آئی  سے اس معیار کو اپنا کر صارفین کو زیادہ محفوظ طریقے سے لاگ ان کرنے کی سہولت فراہم کریں۔
یاد رہے کہ گوگل اس سے پہلے ہی  اسی طریقے سے لاگ ان کرنے کا آپشن فراہم کرتا ہے، جس کے لیے صارفین کو دو ہارڈوئیر کیز خریدنی پڑتی ہیں۔ان میں سے ایک کی بیک اپ کے لیے ہوتی ہے۔گوگل کے اس آپشن کو استعمال کرنے کے لیے 35 ڈالر سے 45 ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ان کیز سے آپ بس ڈیسک ٹاپ یو ایس بی پورٹ میں پلگ کر کے لاگ ان ہو سکتے ہیں۔انہیں بلوٹوتھ سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
[short][show_tech_video 377][/short]

تاریخ اشاعت : بدھ 6 مارچ 2019

Share On Whatsapp