Meizu Note 9 debuts with a 48 MP camera and Snapdragon 675

میزو نے 48 میگا پکسل کیمرے اور سنیپ ڈریگن 675 کے ساتھ میزو نوٹ 9 متعارف کرا دیا

میزو نے نوٹ 9 کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔ اس نئے مڈ رینج فون میں  بیک پر 48 میگا پکسل کا کیمرہ ہے ۔ فون کا فرنٹ کیمرہ اس کی واٹر ڈراپ نوچ میں نصب کیا گیا ہے۔یہ کٹ آؤٹ کے ساتھ میزو کا پہلا سمارٹ فون ہے۔
اس فون میں 2 گیگا ہرٹز اوکٹاکور سی پی یو کے ساتھ سنیپ ڈریگن 675 چپ سیٹ، 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔بدقسمتی سے فون میں انٹرنل سٹوریج کو بڑھانے کےلیے مائیکرو ایس ڈی سلاٹ نہیں ہے۔

6.2انچ ڈسپلے کے اس فون کا سب سے اہم فیچر 48 MP f/1.7 مین کیمرہ اور سام سنگ جی ایم 1 سنسر ہے۔ اس زبردست کیمرے کے ساتھ ہی 5 MP ڈیپتھ سنسر بھی ہے۔اس فون کا سیلفی کیمرہ 20 MP کا ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ Flyme 7.2 انسٹال ہے۔ اس کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 18Wفاسٹ چارجر سے یو ایس بی – سی پورٹ کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس فون میں جی پی یو کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔ اس میں ہائپر گیمنگ اور گیم موڈ 3.0 بھی ہے۔
میزو نوٹ 9 اس وقت تین ورژنز میں دستیاب ہے۔ اس کے 4 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 1398 یوان یا 210 ڈالر، 6 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 1598 یوان یا 240 ڈالر یا 4 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت بھی 1598 یوان یا 240 ڈالر ہے۔ یہ فون 11 مارچ سے سیاہ، نیلے اور سفید رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 مارچ 2019

Share On Whatsapp