Facebook is adding a Tributes section to memorialized accounts of deceased users

فیس بک مرحومین کے میمورائزڈ اکاؤنٹس کے لیے ”ٹریبیوٹس“ سیکشن کا اضافہ کر رہا ہے

فیس بک صارفین کی وفات کے بعد اُن کے پروفائل کو یادگاری اکاؤنٹ یا میمورائزڈ اکاؤنٹ میں بدلا جا سکتا ہے۔فیس بک ایسے پروفائلز کو ایسی جگہ قرار دیتا ہے جہاں  گھروالے اور دوست احباب جمع ہو کر مرحوم کو یاد کرتے ہیں۔
اب فیس بک میمورائزڈ پروفائل کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرارہا ہے۔فیس بک ایک نئے سیکشن ٹریبیوٹس (Tributes)  کا اضافہ کر رہا ہے۔پیج پر ظاہر ہونے والے  اس سیکشن میں مرحوم صارفین کے گھروالے اور دوست احباب اپنے پیاروں کے لیے نیا مواد پوسٹ کر سکتے ہیں۔
ٹریبیوٹس کا سیکشن صارفین کی ٹائم لائن سے الگ ہوگا۔
اس سیکشن میں  صارفین مرحومین  کے میمورائزڈ   پروفائل پر سٹوری پوسٹ کر سکتے ہیں، سالگرہ منا سکتے ہیں اور یادیں  شیئر کر سکتے ہیں۔
مرحومین  کے میمورائزڈ اکاؤنٹ کی پرائیویسی کی دیکھ بھال  لیگیسی   (Legacy)  کانٹیکٹس ہی کر سکیں گے۔ تمام صارفین اپنی زندگی میں ہی مختلف دوستوں کو لیگیسی  کانٹیکٹ  بنا سکتے ہیں۔لیگیسی  کانٹیکٹ صارف کی وفات کے بعد اُن کے اکاؤنٹ  تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ وہ  مرحوم صارف کی وال پر موجود پوسٹ کو ڈیلیٹ کر سکتا ہےاور دوسرے احباب کی پوسٹوں کو اپروو کر سکتا ہے لیکن مرحوم کے ذاتی پیغامات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔
فیس بک کا یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 5 مارچ 2019

Share On Whatsapp