Get e-mail alert when a specific file is deleted from the PC

کمپیوٹر سے کوئی بھی فائل ڈیلیٹ ہونے پر ای میل الرٹ حاصل کریں

روبوانٹرن(RoboIntern)  مختلف ٹاسک کی خودکار تکمیل کے لیے ایک زبردست  سافٹ وئیر ہے۔ یہ سافٹ وئیر سٹارٹ ہونے کے بعد بیک گراؤنڈ میں چلتا رہتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے سسٹم ٹرے سے اوپن کیا جا سکتا ہے۔ یہ ونڈوز سٹارٹ اپ کے ساتھ ہی کام کرنے لگتا ہے اور خودکار طور پر مطلوبہ ٹاسک پورے کرتا ہے۔اس کا یوزر انٹرفیس بہت سادہ اور طریقہ استعمال بہت آسان ہے۔
اس سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد  بس ایگزیکیوٹ کر لیں۔
یہ پورٹیبل سافٹ وئیر ہے، اس لیے اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے فوراً بعد استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس سافٹ وئیر میں  پہلے ٹاسک تخلیق کر کے انہیں ایکشن دئیےجاتے ہیں۔ سافٹ وئیر میں موجود پلس (+) کے بٹن کو دبا کر یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ایکشن میں ای میل وصول کرنے کےلیے آپشن سے بس ای میل منتخب کریں اور مطلوبہ معلومات درج کر دیں اور اسے محفوظ کر دیں۔ یہ سافٹ وئیر ای میل بھیجنے کے لیے آوٹ لک ایپ کا استعمال کرتا ہے۔
سافٹ وئیر میں ٹریگر سے مختلف فائلوں  کی سرگرمی پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔ایکشن محفوظ کرنے کے بعد بس  Start schedulingپر کلک کر دیں ، جس کے بعد یہ سافٹ وئیر بیک گراؤنڈ میں چلنا شروع کر دے گا۔اگر آپ نے فائلوں پر نظر رکھنے کا ٹاسک دیا ہے تو  سافٹ وئیر فائلیں  ڈیلیٹ ہونے پر آپ کو مطلع کرے گا۔
روبو انٹرن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : منگل 5 مارچ 2019

Share On Whatsapp