Android TV bug gave users access to strangers' Google Photos

اینڈروئیڈ ٹی وی کی خرابی سے صارفین اجنبی لوگوں کے گوگل فوٹوز دیکھ سکتے ہیں

اینڈروئیڈ ٹی وی گوگل کا ٹی وی کے لیے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس سے صارفین اپنے گوگل فوٹوز کے البم کی تصاویر  کو ٹی وی پر سکرین سیور کے  طور پر ظاہر کر  سکتے ہیں۔اگر اس  فیچر سے ذاتی تصاویر ظاہر نہ ہوں تو یہ کافی اچھا فیچر ہے۔لیکن اینڈروئیڈ ٹی وی کے ایک صارف نے  ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ اس فیچر سے کسی بھی اجنبی شخص کے گوگل فوٹوز میں موجود تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔صارف نے بتایا کہ گوگل ہوم  ایپ سے وہ بہت سے گوگل اکاؤنٹس اور ان کے شامل کیے ہوئے فوٹوز دیکھ سکتا ہے۔
اگر کوئی گوگل فوٹوز سے سکرین سیور سیٹ کرتے ہوئے   نظر آنے والے ان  اکاؤنٹس پر کلک کیا جائے تو گوگل ہوم کی خرابی  سے دوسرے صارفین کے گوگل فوٹوز اکاونٹ تک محدود رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔اکاؤنٹ تک رسائی کے بعد یہ تصاویر  اپنی ڈیوائس پر بطور سکرین سیور بھی سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔ اس خرابی کے بارے میں بتانے والے صارف نے بتایا  ہےکہ دوسرے اکاؤنٹس ممکنہ طور پر انہی لوگوں کے ہو سکتے ہیں، جو  اسی ماڈل کا ٹی وی استعمال کر رہے ہوں لیکن اس بات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔
ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ خرابی کہاں سے  آئی ہے لیکن گوگل اس خرابی کو دور کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔اس وقت تک گوگل نے گوگل فوٹوز  کے بطور سکرین سیور استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 5 مارچ 2019

Share On Whatsapp