vivo V15 is official with a fingerprint scanner on the back

ویوو نے انڈرڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر کے بغیر ویوو وی 15 لانچ کر دیا

ویوو نے ویوو وی 15 پرو تو 20 فروری کو لانچ کر دیا تھا۔ اب اس کا مناسب قیمت کا ورژن وی 15 بھی تھائی لینڈ، ملایشیا اور کمبوڈیا میں دستیاب ہے۔اس فون میں نہ تو سنیپ ڈریگن چپ سیٹ ہے اور نہ ہی 48 میگا پکسل کیمرہ  ہے۔ اس فون کا سیلفی کیمرہ پھر بھی کافی بہتر یعنی 32 میگا پکسل کا ہے۔
ویوو وی 15 میں ہیلیو چپ سیٹ ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی سلاٹ سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس فون میں 48 میگا پکسل کی بجائے ریگولر 12 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ اس کا باقی ہارڈ وئیر وی 15 پرو جیسا ہی ہے۔ یعنی اس میں 8 میگا پکسل کا سیکنڈری  رئیر کیمرہ اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
اس فون میں فل ایچ  ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ  6.53 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ہے۔ فون کی ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔
فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے لیکن ابھی بھی اس میں مائیکرو یو ایس بی شامل ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ پائی  بیسڈ Funtouch 9 او ایس انسٹال ہے۔فون میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کی بجائے  بیک پر فنگرپرنٹ ریڈر شامل کیا گیا ہے۔
کمبوڈیا اور ملایشیا میں تو اس فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن تھائی لینڈ میں اسے 10999 تھائی بھات یا 345 ڈالر یا 305 یورو میں خریدا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 4 مارچ 2019

Share On Whatsapp