Never lose text input in Firefox again with Textarea Cache

ٹیکسٹ ایریا کیشے سے ٹیکسٹ اِن پٹ میں لکھا ہوا مواد محفوظ رکھیں

انٹرنیٹ پر ٹیکسٹ ٹائپ کرتے ہوئے کئی طرح کی خرابیوں  یا حالات کے باعث  سارا لکھا ہوا ٹیکسٹ ضائع ہو جاتا ہے۔فرض کریں آپ نے کسی بلاگ پر  ایک طویل کمنٹ لکھا لیکن اسے کے پوسٹ  ہونے سے پہلے ہی براؤزر کریش ہو جائے، پیج ری لوڈ ہو جائے یا انٹرنیٹ بند ہوجائے تو لکھے ہوئے ٹیکسٹ کے ضائع ہونے سے  کافی کوفت ہوتی ہے۔
اس طرح کے مسائل  سے نپٹنے کے لیے فائر فاکس میں ایک زبردست  ویب ایکسٹینشن / ایڈون موجود ہے۔
ٹیکسٹ ایریا کیشے (Textarea Cache) نامی یہ ایکسٹینشن  براؤزر کریش کرنے کی صورت میں لکھے ہوئے ٹیکسٹ کو ریکور کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ٹیکسٹ ایریا کیشے  فار فائر فاکس ٹیکسٹ ان پٹ کو  خود کار طور پر کیشے میں محفوظ رکھتی ہے اور ضرورت پڑنے پر  اسے ریکور کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اس ایکسٹینشن کے کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے تمام سائٹس، براؤزر ٹیب اور کلپ بورڈ پر ڈیٹا کاپی کرنے کی اجازت دی جائے۔یہ ایکسٹینشن براؤزر کی مین ٹول بار میں ایک آئیکون شامل کرتی ہے، جس سے آپ ایکسٹینشن کے فیچرز استعمال کر سکتے ہیں۔

اس آئیکون پر کلک کریں تو سب سے اوپر ویب سائٹ منتخب کرنے  آپشن  اور نیچے کیشے کیا ہوا مواد ہوتا ہے۔کسی بھی ویب سائٹ کو سلیکٹ کرنے پر نیچے کیشے ٹیکسٹ ظاہر ہو جاتا ہے۔یہاں ٹیکسٹ کو کاپی یا ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔یہاں سے کاپی کیا ہوا ٹیکسٹ آپ دوبارہ سے بلاگ کی ٹیکسٹ فیلڈز میں انٹر کر سکتے ہیں۔
ٹیکسٹ ایریا کیشے میں بہت سے آپشن ہیں۔ اس میں آپ  بلاک لسٹ میں  ایسی ویب سائٹ کو بھی  شامل کرسکتے ہیں، جہاں یہ فیچر کام نہ کرے۔
گوگل سپریڈ شیٹ، سلیک اور میسنجر پہلے ہی اس لسٹ میں شامل ہیں۔کیشے کیے ہوئے مواد کو مخصوص وقت کے بعد خود کار طور پر ڈیلیٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ایکسٹینشن میں ٹیکسٹ کو کیشے میں محفوظ کرنے کا  وقفہ بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ بائی ڈیفالٹ یہ وقفہ 2000 ملی سیکنڈ یا 2 سیکنڈ ہے۔
فائر فاکس صارفین اس ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : پیر 4 مارچ 2019

Share On Whatsapp