WhatsApp may come with its own crypto coin

وٹس ایپ جلد ہی اپنے کرپٹو کوائنز متعارف کرائے گا

فیس بک کی ذیلی کمپنی وٹس ایپ اس سال کی پہلی ششماہی یعنی اگلے چار مہینوں میں  اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا سکتی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق   فیس بک اور ٹیلی گرام اب وہاں سے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، جہاں سے بٹ  کوائن  ناکام ہوا تھا۔
کرپٹو کوائن یعنی ورچوئل کرنسی سے  وٹس ایپ صارفین ایک دوسرے کو ادائیگی کر سکیں گے۔ پچھلے سال کے آخر میں بھی فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ وہ کرپٹو کرنسی پر کام کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے متعارف کرائے جانے والے والے کرپٹو کوائن کی مالیت پہلے سے  متعین یعنی فکس ہوگی۔ اس کے برعکس دیگر کرپٹو کرنسیز کی مالیت سیکنڈوں میں بڑھتی اور کم ہوتی ہے۔ٹیلی گرام کی سروس بھی کرپٹو کوائن کو اپنا لے گی۔
اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک کرپٹو کرنسی میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ سے بچنا چاہتا ہے۔کرپٹو کوائن کا پہلے سے فکس ریٹ کوائنز کے فروخت کرنے والو ں کو پسند نہیں آتا۔
وٹس ایپ کے کرپٹو کوائن کی تیاری ڈیوڈ مارکوس کی سربراہی میں ہو رہی ہے۔ وہ پے پال کے سابقہ سی ای او ہیں۔ اس وقت فیس بک کے 50 ملازمین کرپٹو کوائنز پر کام کر رہے ہیں۔ یہ 50 ملازمین دوسرے ملازمین سے دور کرپٹو کوائن کی ڈویلپمنٹ کا کام کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 2 مارچ 2019

Share On Whatsapp