You can enable Facebook Messenger's Dark Mode with a moon emoji

فیس بک میسنجر میں چاند کا ایموجی بھیج کر ڈارک موڈ کو فعال کیا جاسکتا ہے

پچھلے اکتوبر  میں فیس بک نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی میسنجر میں ڈارک موڈ شامل کریں گے۔ کئی ماہ ہونے کے باوجود فیس بک نے ابھی تک اس فیچر کو لانچ نہیں کیا ہے۔
اگرچہ اب تک فیس بک نے اس فیچر کو سب کے لیے جاری نہیں کیا تاہم کچھ صارفین اسے آسانی سے فعال کر سکتے ہیں۔
فیس بک میسنجر میں ڈارک موڈ کو چیٹ میں  چاند کا ایموجی (🌙) بھیج کر بھی فعال کیا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی آپ اس ایموجی کو بھیجیں گے، آپ کو ایک پاپ اپ میسج نظر آئے گا، جس پر You Found Dark Mode! لکھا ہوگا۔
اس کے نیچے ایک بٹن ہوگا جس پر Turn on in Settings لکھا ہوگا۔
اس بٹن پر ٹیپ کرنے سے آپ فیس بک میسنجر کے سیٹنگ مینو پر پہنچ جائیں گے۔ یہاں پر آپ کو ایک نیا آپشن Dark Mode نظر آئے گا۔ اس کے دائیں جانب ٹوگل کا بٹن ہوگا۔ اس پر ٹیپ کرنے سے ڈارک موڈ کا فیچر فعال ہو جائے گا۔
ڈارک موڈ فعال ہونے پر فیس بک ایک اور میسج دکھائے گا جس پر لکھا ہو گا کہ فیس بک اس فیچر پر ابھی کام کر رہا ہے، اس لیے فی الحال یہ ہر جگہ ٹھیک نظر نہیں آئے گا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ طریقہ کار تمام صارفین کے لیے موثر ہے یا نہیں۔ تاہم فلپائن، پرتگال، چیک ری پبلک، سعودی عرب اور انڈونیشیا کے صارفین اس طریقے سے ڈارک موڈ فعال کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 2 مارچ 2019

Share On Whatsapp