فیس بک کے نئے فیچر سے ایونٹس کو سٹوریز میں شیئر کیا جا سکے گا
فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے، جس سے صارفین ایونٹس کو سٹوریز میں شیئر کر سکیں گے۔ یہ نیا فیچر پچھلے ماہ امریکا، میکسیکو اور برازیل میں ٹسٹ کیا گیا ہے لیکن اب اس فیچر کو ساری دنیا کے صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ بھی اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ایونٹ پیج پر جائیں، جہاں آپ کوایونٹ کے وقت اور تاریخ کے نیچے ایک نیا Share آپشن نظر آئے گا۔
اس شیئر بٹن پر ٹیپ کریں تو یہاں پر آپ کو Share Your Story کا بٹن نظر آئے گا۔ اس پر ٹیپ کرنے سے یہ ایونٹ صارفین کو سٹوریز میں نظر آئے گا۔ یہاں صارفین Interested پر ٹیپ کر کے ایونٹ میں دلچسپی ظاہر کر سکیں گے۔ ایک دوسرے آپشن سے ایونٹس کو ذاتی میسج میں بھی بھیجا جا سکتا ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ فیچر مرحلہ وار صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 1 مارچ 2019