Online Service Lets You Erase Your Ex from Meaningful Photos

اہم تصاویر میں سے ناپسندیدہ سابقہ ساتھیوں کو نکال باہرکرنے والی آن لائن سروس

ناکام رشتے کی وجہ سے زندگی میں  آگے بڑھ جانے کے بعد جو چیز سابقہ زندگی  یا سابقہ ناپسندیدہ ساتھیوں کی یاد دلاتی ہے وہ اہم  مواقعو ں پر لی گئی تصاویر ہوتی ہیں۔ایڈٹ مائی ایکس ( Edit My Ex ) ایک ایسی آن لائن سروس ہے جو تصاویر میں سے  کسی بھی شخص  ناپسندیدہ شخص کو   حذف کر دیتی ہے۔ ایڈیٹنگ کے بعد تصاویر کو دیکھیں تو ایسے محسوس ہوتا ہےجیسے حذف ہونے والا شخص ان تصاویر میں موجود ہی نہیں  تھا ۔
بدقسمتی سے یہ سروس مفت نہیں۔
یہاں ایک تصویر  ایڈٹ کرنے کی فیس 8.99 پاؤنڈ یا 11.90 ڈالر ہے۔ آن لائن سروس کے  ماہر ایک تصویر  کو 48 گھنٹے میں ایڈٹ کر کے واپس کرتے ہیں۔ اگر کسی تصویر کو پیچیدگی کی وجہ  سے ایڈٹ نہ کیا جا سکے تو اُس کی فیس واپس کر دی جاتی ہے۔
اس آن لائن سروس کے خالق مارک روفی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ایک دوست کی تصویر میں اسے اُن کے سابقہ ساتھی کو حذف کر دیا تھا۔ مارک نے ایڈٹ کی ہوئی تصویر جب اپنی دوست کو دکھائیں تو  وہ بے ساختہ ہنسنے لگی۔ مارک نے سوچا کہ جب تصویر میں کسی شخص کو ہٹا کر کوئی خوش ہوتا ہے تو کیوں نا اسے سب کے لیے شروع کیا جائے۔اس طرح مارک نے  ایڈٹ مائی ایکس کو سب لوگوں کے لیے جاری کر دیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 1 مارچ 2019

Share On Whatsapp