Google Duo now rolling out for desktop browser

گوگل ڈواؤ اب ڈیسک ٹاپ کے لیے بھی دستیاب

ایک لمبے انتظار کے بعد گوگل ڈواؤ اب ڈیسک ٹاپ ویب  براؤزر کے لیے بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ  گوگل ڈواؤ کا ویب براؤزر کلائنٹ  نوٹی فیکیشن کو بھی سپورٹ کرتا ہے، جس سےآپ بروقت ان کمنگ کال سے مطلع ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی سرور سائیڈ سے بتدریج کی جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ صارفین  کروم، فائرفاکس اور سفاری میں duo.google.com  پر اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان کر سکتے ہی ۔ اگر اس پیج پر آپ کو باقاعدہ انٹرفیس نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ویب براوزر میں گوگل ڈواؤ استعمال کر سکتے ہیں۔
گوگل نے ابھی باضابطہ طور پر گوگل ڈواؤ فار ویب کا اعلان نہیں کیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 27 فروری 2019

Share On Whatsapp