How to stop Facebook from tracking your location

فیس بک پر لوکیشن ٹریکنگ کو کیسے روکا جائے؟

فیس بک صارفین کے ڈیٹا کو جمع کرنے کے حوالے سے کافی بدنام ہے۔ فیس بک اس ڈیٹا سے اشتہارات کی تشہیر کے لیے صارفین کا الگ پروفائل ترتیب دیتا ہے، جس کی بنیاد پر انہیں اُن کی دلچسپیوں کے مطابق اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔ فیس بک صارفین کے فون سے اُن کی لوکیشن کا ڈیٹا بھی حاصل کرتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو اب  فیس بک  کو اپنی لوکیشن ٹریک کرنے سے مکمل طور پر روک سکتے ہیں یا صرف اس وقت ٹریکنگ کی اجازت دے سکتے ہیں، جب آپ موبائل ایپ استعمال کر رہے ہوں۔

کمپنی نے اینڈروئیڈ ایپ کے صارفین  کے لیے نیا لوکیشن کنٹرول متعارف کرایا ہے۔ فیس بک اب اپنے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کو ایپ میں لوکیشن سیٹنگ چیک کرنے کے حوالے سے مطلع کر رہا ہے۔
آپ بھی درج ذیل طریقے سے اپنی لوکیشن کی ترجیحات تبدیل کر سکتے ہیں۔

آئی او ایس صارفین کے لیے
اپنے موبائل میں فیس بک ایپ لانچ کریں، Setting اور Privacy مینو پر جا کر Setting پر ٹیپ کریں۔

Privacy سیکشن میں سکرول ڈاؤن کر کے Location آپشن پر ٹیپ کریں۔
لوکیشن پر کلک کریں اور اپنی مرضی کی سیٹنگ منتخب کر لیں۔
یہاں آپ اپنی مرضی کے ٹریکنگ آپشن کو منتخب کر سکتے ہیں۔ ٹریکنگ بالکل ختم کرنے کے لیے Don’t Allowبھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔
آپ Location History کے ٹوگل کو آف کر کے بھی فیس بک کو وزٹ کی ہوئی جگہوں کا ریکارڈ رکھنے سے باز رکھ سکتے ہیں۔

اینڈروئیڈ صارفین کے لیے
اپنے موبائل میں فیس بک ایپ لانچ کریں، Setting اور Privacy مینو پر جا کر Setting پر ٹیپ کریں۔

Privacy سیکشن میں سکرول ڈاؤن کر کے Location آپشن پر ٹیپ کریں۔
Location Services پر ٹیپ کر کے ٹریکنگ کو شروع یا ختم کر دیں۔

صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے حوالے سے فیس بک پر کافی تنقید کی جاتی ہے ۔ اس لیے لوکیشن سروسز کو بند کر دینا ہی بہتر ہے تاہم اگر آپ فیس بک کا Nearby Friends کا فیچر استعمال کرتے ہیں تو آپشن سے اس سروس کو صرف ایپ کے استعمال کے وقت تک محدود کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 25 فروری 2019

Share On Whatsapp