Samsung Galaxy A50 and Galaxy A30 are official with big screens and batteries

سام سنگ نے بڑی سکرین اور بیٹریوں کےساتھ گلیکسی اے 50 اور گلیکسی اے 30 متعارف کرا دئیے

سام سنگ نے نئے مڈ رینج سمارٹ فونز گلیکسی اے 50 (Galaxy A50) اور گلیکسی اے 30 (Galaxy A30) متعارف کرا دئیے ہیں۔  یہ سمارٹ فونز Infinity-U ڈسپلے، 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور بیک پر 3D Glasstic ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرائے گئے ہیں۔ دونوں سمارٹ فونز میں فنگر پرنٹ سکینر ہیں لیکن اے 50 کا فنگر پرنٹ سکینر سکرین کے نیچے اور اے 30 کا بیک پر ہے۔
ان دونوں سمارٹ فونز کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات دو ہفتے پہلے ہی لیک ہو گئیں تھی۔ اے 50 میں ایگزینوس 9610 چپ سیٹ اور فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ 6.4 انچ سپر ایمولیڈ سکرین ہے۔
گلیکسی اے 30 میں یہی ڈسپلے اور فٹ پرنٹ ہے لیکن اس میں ایگزینوس 785چپ سیٹ ہے۔ اس چپ سیٹ میں 2 مین کورٹیکس-اے 73 کورز اور پاور کی بچت کے لیے 6 کورٹیکس-اے 53 کورز ہیں، ان کی کلاک سپیڈ 1.6 گیگا ہرٹز ہے۔
گلیکسی اے 50 میں عمودی ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ ان میں سے مین کیمرہ 25 MP f/1.7، ڈیپتھ سنسر 5 MP f/2.2 اور الٹرا وائیڈ اینگل 8 MP ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ بھی 25 MP ہے لیکن اس کا اپرچر f/2.0 ہے۔ گلیکسی اے 30 میں بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔
ان میں سے مین کیمرہ 16 MP اور وائیڈ اینگل کیمرہ 5 MP ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ ایک روشن اپرچر کےساتھ 16 MP کا ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 50 کو 4 جی بی  / 6 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اے 30 کو 3 جی بی  / 4 جی بی ریم اور 32 جی بی / 64 جی بی سٹوریج آپشن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ دونون سمارٹ فونز کی سٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 50 کو چار، سیاہ، سفید، نیلے اور مرجانی (کورل) رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اے 30 میں مرجانی رنگ کا آپشن نہیں ہوگا۔ سام سنگ نے فون کے ڈیزائن کو 3D Glasstic کا نام دیا ہے، جو گلاس اور پلاسٹک کا مرکب ہے۔
ان دونوں سمارٹ فونز کی قیمت اور دستیابی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 25 فروری 2019

Share On Whatsapp