Samsung Galaxy S10 5G has a 6.7

سام سنگ نے 6.7 انچ ڈسپلے اور 6 کیمروں کے ساتھ گلیکسی ایس 10 فائیو جی پیش کر دیا

سام سنگ گلیکسی ایس 10 کی تینوں ڈیوائسز (تفصیلات اس صفحے پر) تو سام سنگ کے مین سٹریم فلیگ شپس ہیں لیکن اس بار سام سنگ نے ایک زیادہ جدید فون Galaxy S10 5G بھی متعارف کرایا ہے۔یہ سام سنگ کا سب سے بڑا فلیگ شپ ہے، جس نے نوٹ 9 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی میں 6.7 انچ کا خمدار ڈائنامک ایمولیڈ ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 1440p+ہے۔ یہ اُن اولین سمارٹ ڈسپلے میں سے ایک ہے جو ایچ ڈی آر 10 پلس کو سپورٹ کرتے ہیں۔
دوسرے جو فون ایچ ڈی آر 10 پلس کو سپورٹ کرتے ہیں وہ گلیکسی ایس 10 کے تینوں مین سٹریم فلیگ شپس ہیں۔ اس فون میں بھی الٹرا سونک فنگرپرنٹ ریڈر ہے۔
اپنے نام کی طرح یہ سام سنگ کا پہلا فائیو جی فون ہے جو mmWave اور sub-6GHz نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس فون میں Wi-Fi 6 ہے جس سے لوکل کنکشن کی رفتار 1.2 جی بی پی ایس تک ہو سکتی ہے۔
یہ فون سنیپ ڈریگن 855 یا ایگزینوس 9820 چپ سیٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ چپ سیٹ کا انحصار مارکیٹ پر ہے۔
فون میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو بڑھانے کےلیےاس میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ نہیں ہے۔
اس فون کا کیمرہ ایس 10 کے کیمروں سے بہتر ہے۔ اس میں بیک اور فرنٹ پر 3D Time of Flight ماڈیول نصب کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو لائیو کو سپورٹ کرتا ہے اور تھری ڈی تصاویر بنا سکتا ہے۔
اس فون کی بیک پر ڈوئل او آئی ایس کے ساتھ کواڈ کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ ان میں مین کیمرہ ڈوئل پکسل آٹو فوکس اورڈوئل اپرچر (f/1.5  اور f/2.4) کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔
اس کے ساتھ ہی 12 میگا پکسل 2x ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے۔ یہ او آئی ایس کے ساتھ دو کیمرے ہیں۔ اس کے علاوہ 123 ڈگری کا الٹرا وائیڈ 16 میگا پکسل کیمرہ بھی ہے۔
فون کے بیک کیمرے 4K HDR10+ ویڈیو ریکارڈ کر سکتےہیں۔ فون کا سیلفی کیمرہ 10 میگا پکسل سنسر ہے جو 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔  اس کیمرے کے ساتھ ہی 3D ToF سنسر بھی ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ سپر فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ بیٹری کو 25W پر چارج کر سکتا ہے اور USB Power Delivery 3.0 سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس فون میں Fast Wireless Charging 2.0 بھی ہے۔  Wireless PowerShare سے یہ فون وائرلیس پاور بنک میں بدل جاتا ہے۔
یہ فون آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔ اس میں ڈولبی آٹموس کے حامل سٹیریو سپیکر اور سام سنگ DeXکی سپورٹ بھی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 21 فروری 2019

Share On Whatsapp