Smash’s file transfer service just let us transfer file with unlimited size for free

فائل ٹرانسفر سروس Smash سے 350 جی بی کی فائل مفت بھیجی جا سکتی ہے

بہت سی فائل ٹرانسفر سروسز مفت میں 2 جی بی تک کی فائلیں  ہی ٹرانسفر کرنے کی سہولت دیتی ہے لیکن Smash اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ  مفت میں  لامحدود سائز کی فائلیں بھیجنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔تاہم اس سروس میں سرور 2 جی بی سے زیادہ سائز کی فائلوں کی پروسیسنگ ذرا سست رفتاری سے کرتا ہے۔اس سروس سے بھیجی گئی فائلز سرور پر 14 دن تک موجود رہتی ہے۔ بڑی فائلوں کی سرور  پر تیز رفتار پروسیسنگ کے لیے  آپ 5 یورو  ماہانہ میں پریمیم سروس کے لیے سبسکرائب بھی کر سکتے ہیں۔
پریمیم سروس کے صارفین کی فائلیں ایک سال تک سرور پر موجود رہتی ہیں۔
تجربے کے دوران اس سروس سے 33 جی بی کی فائل  بھی  بہت آسانی سے ٹرانسفر ہوگئی جبکہ فائل ٹرانسفر سروس کا دعویٰ ہے کہ وہ 350 جی بی کی فائل بھی ٹرانسفر کر چکے ہیں۔
اس سروس سے  فائلوں کو پاس ورڈ کے ساتھ محفوظ کر کے بھی بھیجا جا سکتا ہے اور اس کے لنک کو بھی تبدل کیا جا سکتا ہے۔آپ چاہیں تو یو آر ایل کو محدود وقت کے بعد ختم بھی کر سکتے ہیں۔اس سروس سے فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے ان کا پریویو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سائٹ کا انٹرفیس بہت سادہ ہے۔ کسی بھی فائل کو Smash کے لوگو پر ڈریگ اینڈ ڈراپ کر کے فائل ٹرانسفر شروع کی جا سکتی ہے۔فائل ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے انتظار کے دوران یہ سائٹ صارفین کو مختلف آرٹ کے نمونے  بھی دکھاتی ہے۔
اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : پیر 18 فروری 2019

Share On Whatsapp