Xiaomi Mi 9 specs and features officially revealed

شومی می 9 کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات باضابطہ طور پر سامنے آ گئیں

شومی می 9 (Xiaomi Mi 9)    دو دن میں سامنے آنے والا ہے لیکن کمپنی نے اس ڈیوائس کی تمام معلومات ابھی سے فراہم کر دی ہیں۔کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹس میں اس ڈیوائس کے تمام تفصیلات بتا دی ہیں۔
می 9 کا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں  ایک کیمرہ 48 میگا پکسل ہے۔ اس کے پکسل کا سائز 0.8 µm  اور  امیج سنسر1/2” ہے ۔ یہ 12 میگا پکسل  کی تصاویر بنا سکتا ہے۔دوسرا کیمرہ f/2.2 اپرچر اور    117 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل ہے۔
بیک پر تیسرا کیمرہ f/2.2 اپرچر اور1.0 µm پکسل سائز کے ساتھ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو ہے۔ یہ تینوں کیمرےعمودی ترتیب میں نصب ہیں۔ یہ کیمرے PDAF اور CDAF کے ساتھ لیزر آٹو فوکس کو سپورٹ کرتے ہیں۔
اس فون میں وائرلیس چارجنگ کے لیے چوکور کوائل کی بجائے گول کوائل ہے جو 20W چارجنگ سپیڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ فون کے فرنٹ پر فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ سام سنگ کا ایمولیڈ پینل ہے۔ اس فون میں فنگر پرنٹ ریڈر سکرین کے نیچے نصب کیا گیا ہے۔
اس میں Reading Mode 2.0 اور Sunlight Mode 2.0 کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
شومی کا دعوی ہے کہ اس فون کی ساؤنڈ کوالٹی بہت بہتر ہوگی جو 0.9 سی سی بڑے سپیکروں کے برابر ہوگی۔ گیم کے شائقین اس میں Game Turbo فیچر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔اس فیچر میں فون خود ہی سی پی یو اور جی پی یو کے ریسورسز کا تعین کرے گا۔
اس فون میں ڈسپلے کو محفوظ بنانے کے لیے چھٹی نسل کا گوریلا گلاس استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے کیمرہ سیٹ اپ پر بھی سفائر گلاس استعمال کیا گیا ہے۔
یہ فون تین رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس کا ایک ورژن Xiaomi Mi 9: Battle Angel کے نام سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ اس کا رئیر پینل شفاف ہوگا۔

تاریخ اشاعت : پیر 18 فروری 2019

Share On Whatsapp