Monitor webpage changes with Distill Web Monitor

ویب پیجیز میں ہونے والی تبدیلیوں پر ڈسٹل ویب مانیٹر سے نظر رکھیں

ڈسٹل ویب مانیٹر (Distill Web Monitor) کروم اور فائر فاکس کے لیے  ایک مفت براؤزر ایکسٹینشن ہے۔اس ایکسٹینشن سے آپ کسی بھی ویب پیج میں ہونے والی تبدیلی پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
ویب پیجیز میں تبدیلیوں پر نظر رکھنے کے لیے دیگر کئی آپشنز  موجود ہیں۔ صارفین آر ایس ایس  کے استعمال سے بھی کسی بھی سائٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کو مانیٹر کر سکتے ہیں لیکن تمام ویب سائٹ  آر ایس ایس کو سپورٹ نہیں کرتیں۔
صارفین کئی ضروریات کی وجہ  سے ویب پیجیز کو مانیٹر کرنا چاہتے ہیں۔
دلچسپی کی  مصنوعات  کی قیمت کی تبدیلی، پیج میں نئی معلومات کی شمولیت یا دیگر کئی وجوہات سے ویب پیجیز کی تبدیلیوں کو مانیٹر کی جاتا ہے۔
ڈسٹل  ویب مانیٹر  گوگل  کروم  (انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)، موزیلا فائر فاکس (انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں) اور اوپیرا کے لیے باضابطہ طور پر دستیاب ہے۔
اس کے مفت ورژن میں اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں لیکن اس میں صارفین پر کئی پابندیاں ہیں۔ آپ اس سے  ایکسٹینشن میں 25 ویب پیجیز  شامل کر سکتے ہیں۔ پریمیم ورژن میں یہ پابندی نہیں ہے۔
ڈسٹل ویب  مانیٹر  میں براؤزر کی ایڈریس بار کے ساتھ ایک آئیکون شامل ہو جاتا ہےجو ویب پیج میں کی جانے والی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔اس سے دوسرے  مانیٹرنگ ٹاسک بھی سر انجام دئیے جاتے ہیں۔
اس آئیکون پر کلک کرنے سے موجودہ مانیٹر اور دیگر مانیٹرنگ آپشن ظاہر ہوتے ہیں۔
جن صفحات میں تبدیلی ہوتی ہے وہ فہرست میں سب سے اوپر نظر آتے ہیں۔ان پر کلک کرنے سے یہ نئی براؤزر ٹیب میں کھل جاتے ہیں۔
ڈسٹل ویب  مانیٹر  ویب پیجیز کی تبدیلیوں کو جاوا سکرپٹ سے  ٹریک کرتا ہے۔ آپ چاہیں تو جاوا سکرپٹ کو غیر فعال بھی کر سکتے ہیں۔ جاوا سکرپٹ کو غیر فعال کرنے کی ضرورت اس لیے پیش آ سکتی ہے کہ اس  کے استعمال کے دوران جب بھی مانیٹر کیا جانے والا پیج کھولا جائے تو یہ ٹیب کی بائیں جانب کھلتا ہے۔ آپ چاہیں تو پیج کی مانیٹرنگ کا دورانیہ 5 منٹ سے لیکر  دن میں  ایک بار تک تبدیل کر سکتے ہیں۔اکاؤنٹ بنا کر ڈسٹل ویب  مانیٹر استعمال کرنے سے آپ ویب پیج میں ہونے والی تبدیلیوں کے نوٹی فیکیشن بذریعہ ای میل بھی وصول کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 فروری 2019

Share On Whatsapp