Zip Bomb - 42 kilobytes of compressed data archive containing a 4.5 petabytes of uncompressed data

42 کلوبائٹ کے زپ بم کا سائز اَن کمپریس ہو کر 4.5 پیٹا بائٹس ہو سکتا ہے

زپ بم کو ”زپ آف ڈیتھ “یا ”ڈی کمپریشن  بم“ بھی کہا جاتا ہے۔زپ بم ایک وائرس زدہ  زپ فائل  ہوتی ہے۔یہ  وائرس زپ فائل  اکثر اینٹی وائرس  سافٹ وئیر کو غیر فعال بھی کر دیتی ہے۔زپ بم کو اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ اینٹی وائرس سافٹ وئیر کو اسے سکین کرنے میں بہت زیادہ وقت، ڈسک سپیس اور میموری درکار ہو۔ جدید دور کے بہت سے اینٹی وائرس سافٹ وئیر اسے شناخت کرسکتے ہیں اور اسے اَن زپ نہیں کرتے لیکن ماضی میں اس  نے کافی تباہی پھیلائی ہے۔

زپ بم عام طور پرایک چھوٹے سائز کی فائل ہوتی ہے تاکہ اسے آرام سے منتقل کیا جا سکے۔ اس کی ایک  مثال 42.zip ہے۔ 42 کلوبائٹ کی اس فائل میں  ڈیٹا کو مختلف تہوں میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس فائل کو جب اَن کمپریس کیا جاتا ہے تو  اَن کمپریس ڈیٹا 4.5 پیٹا بائٹس یا 45 لاکھ گیگا بائٹس پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ اس فائل کی اَن کمپریشن کے دوران یہ اینٹی وائرس پروگرام اور پھر سسٹم کو بھی کریش کر دیتا ہے۔
اس وائرس کی فائل آج بھی انٹرنیٹ کی کئی ویب سائٹس پر موجود ہے۔ وائرس بم اکثر ایک ہی طرح کی فائلیں بار بار اَن کمپریس کرتا ہے۔بہت سے زپ بم ایسے بھی ہیں جو اَن کمپریس ہو کر اپنی ہی  کاپیاں بناتے رہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 فروری 2019

Share On Whatsapp