Energizer Power Max P18K Pop features an 18,000mAh battery, dual pop-up selfie cam

18 ہزار ایم اے ایچ کی بہت بڑی بیٹری کے ساتھ انرجائزرنے نیا فون پیش کر دیا گیا

یورپی  ٹیلی کام پراڈکٹس ڈسٹری بیوٹر کمپنی اوینر ٹیلی کام انرجائزر برانڈ   سے زیادہ بہتر فون پیش کر رہی ہے۔ کمپنی نے Energizer Power Max P18K Pop کے نام سے ایک نیا فون متعارف کرایا ہے۔ اس فون میں سب سے بڑی خصوصیت اس کی 18 ہزار ایم اے ایچ کی  بیٹری ہے۔ یہ بیٹری 4 دن تک نان سٹاپ میوزک پلے بیک یا 2 دن تک ویڈیو پلے بیک کر سکتی ہے۔ یہ فون 50 دن تک سٹینڈ بائی موڈ پر رہ سکتا ہے۔
یہ فون 18W کوئیک چارج  (USB Power Delivery 2.0)کو سپورٹ کرتا ہے۔
یعنی صارفین کو اتنی بڑی بیٹری چارج کرنے میں بہت زیادہ وقت نہیں لگے  گا۔ صارفین اس فون کو پاور بنک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، اس سے دوسرے فون بھی چارج کر سکتے ہیں۔بڑی بیٹری کی وجہ سےا س فون کی موٹائی میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس  فون کی موٹائی  18 ملی میٹر ہے۔
اس فون کے نام میں Pop   پاپ اپ سیلفی کیمروں کو ظاہر کرتا ہے۔اس فون میں 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے ڈوئل سیلفی کیمرے ہیں۔فون کی بیک پر 12 میگا پکسل ، 5 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جو 4K کی بجائے 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔

Energizer Power Max P18K Pop میں 6.2 انچ 1080p+ سکرین ہے، جو پاپ اپ سیلفی کیمرہ کی وجہ سے نوچ فری ہے۔فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اس فون کے نیچے چارجنگ اور وائرڈ ہیڈفونز کے لیے یو ایس بی – سی پورٹ ہے۔ فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک نہیں ہے۔ یہ فون جون میں فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا۔ فی الحال اس کی قیمت کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہے۔ یہ فون موبائل ورلڈ کانگرس میں بھی پیش کیا جائے گا، جہاں 25 مزید انرجائزر ماڈل بھی ہونگے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 فروری 2019

Share On Whatsapp