Thispersondoesnotexist.com is face-generating AI

مصنوعی ذہانت سے جعلی انسانی چہرے تخلیق کرنے والی حیرت انگیز ویب سائٹ

دس پرسن ڈز ناٹ ایگزسٹ (This Person Does Not Exist) نامی اس   ویب سائٹ  پر جب بھی وزٹ کریں یہ آپ کو ایک تصویر دکھاتی ہے۔ اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کسی اصل انسان کی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی جعلی تصویر ہوتی ہے۔ آپ جب بھی اس سائٹ کو وزٹ کرتے ہیں یا پیج کو ری فریش کرتے ہیں، یہ سائٹ آپ کوایک نئی جعلی تصویر دکھاتی ہے، جسے دیکھ کر اس کے جعلی ہونے کا گمان تک نہیں ہوتا۔
اس ویب سائٹ کی تیاری کے لیے گرافکس کارڈ بنانے والی مشہور کمپنی این ویڈیا کا بنایا گیا  StyleGAN کوڈ استعمال کیا گیا ہے۔
اس قسم کا نیورل نیٹ ورک ویڈیو گیمز اور تھری ڈی ماڈلنگ کی ٹیکنالوجی میں انقلاب لا سکتی ہے لیکن ممکنہ طور پر اس ٹیکنالوجی کو غلط مقاصد یعنی ڈیپ فیکس (Deepfakes) یا اصل شخص کی جعلی تصاویر اور ویڈیو بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دس پرسن ڈز ناٹ ایگزسٹ کو وزٹ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 فروری 2019

Share On Whatsapp