Pokemon GO's new photo mode lets you snap a picture of any Pokemon

پوکیمون گو کے نئے فوٹو موڈ سے آپ کسی بھی پوکیمون کی تصویر بنا سکتے ہیں

پوکیمون گو میں ایک نیا فیچر فوٹوموڈ متعارف کرایا گیا ہے، جو اس گیم میں ایک نئی جان ڈال سکتا ہے۔ ایپلی کیشن میں گو سنیپ شاٹ سے کھلاڑی کسی بھی پوکیمون کی تصویر بنا سکتے ہیں۔
یہ فیچر ابھی تو گیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن جلد ہی اسے اپ ڈیٹس کے ذریعے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر شامل کر دیا جائے گا۔ کسی پوکیمون کے نظر آتے ہی آپ اس فیچر کو استعمال کر سکت ہیں ۔
پوکیمون گو کے نئے فوٹو موڈ کو استعمال کرنے کا طریقہ کار کچھ یوں ہے۔
پوکیمون کو سلیکٹ کریں اور سکرین پر ٹیپ کر کے اس مقام پر پوک بال پھینکیں۔ جب آپ دیکھیں کہ پوکیمون ٹھیک جگہ پر بیٹھا ہے تو آپ ارد گرد گھوم کر وہ بہترین زاویہ دیکھیں جہاں سے آپ تصویر بنانا چاہتے ہیں۔
گیم میں بنائی گئی تمام تصویر آپ کے فون میں محفوظ ہونگی، جنہیں آپ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 13 فروری 2019

Share On Whatsapp