10 Top Outdated Technologies that Are Still in Use

10 ایسی متروک ٹیکنالوجیز جنہیں آج بھی استعمال کیا جاتا ہے

جیسے جیسے نت نئی ایجادات اور ٹیکنالوجیز سامنے آتی جا رہی ہے، پرانی ٹیکنالوجی کا استعمال ترک کر دیا جاتا ہے۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بہت سی ٹیکنالوجیز کا عام استعمال تو ترک کر دیا جاتا ہے لیکن وہ پھر بھی کہیں نا کہیں استعمال ہو رہی ہوتی ہیں۔ ذیل میں ہم آپ کو ایسی ہی ٹیکنالوجیز کے بارے میں بتائیں گے جنہیں عام صارفین نے تو استعمال کرنا ترک کر دیا ہے لیکن ان کا کئی شعبوں میں استعمال آج بھی جاری ہے۔

1.    فیکس مشین: 1843ء میں ایجاد ہونے والی فیکس مشین کو آج بھی صحت عامہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے استعمال کی وجوہات قانونی ہیں۔ فیکس مشین کو ڈیجیٹل سیکورٹی خطرات اور متن میں تبدیلی  نہ کر سکنے کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس آج بھی 11620 فیکس مشینیں استعمال کر رہی ہے۔
2.    پے ٹیلی فون: 20ویں صدی میں پے فون کافی مقبول تھے۔ کئی ممالک میں انہیں آج بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
اسے استعمال کرنے کی ایک قانونی وجہ یہ بھی ہے کہ اس  سے ہنگامی سروسز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔امریکا کے 1 لاکھ پے فون میں سے 20 فیصد نیویارک میں نصب ہیں۔
3.    پیجر:  1921ء میں ایجاد ہوئے۔ 85 فیصد ہسپتال آج بھی پیجر استعمال کرتے ہیں۔ ہسپتالوں میں   مریضوں کے ڈیٹا کی حفاظت اور دوسری کئی وجوہات کی بنا پر موبائل فون  سروس کے استعمال کے لیے  ممنوعہ قرار دیا جا سکتا ہے ، اس لیے وہاں پیجر  استعمال کیےجاتےہیں۔
ایٹمی  انجینئر، فائر فائٹرز اور  ای ایم ٹیز بھی خاص حالات میں، جب موبائل سروس بند ہو،  پیجر استعمال کرتے ہیں۔
4.    فلاپی ڈسک: 1960 کی دہائی میں ایجاد ہوئی۔ ہوابازی کی صنعت ، اے ٹی ایم مشینوں ، طبی آلات اور امریکی فضائیہ میں آج بھی فلاپی ڈسک استعمال ہو رہی ہیں۔ ایم ایس ڈاس پر چلنے والی ڈیوائسز کا بیک اپ لینے کے لیے بھی فلاپی کو استعمال کیا جاتا ہے۔ انہیں وائرس کے خلاف قابل بھروسہ ہونے کی وجہ سے استعمال کیا تا ہے۔
2000ء کے بعد اسے انڈسٹریل کمپیوٹر ایکوپمنٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
5.    کیتھوڈ رے ٹیوب یا سی آر ٹیز کا استعمال 1897ء سے ہو رہا ہے۔ کچھ شعبوں میں انہیں آج بھی ایل سی ڈیز سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔انہیں ہائی کوالٹی ریزولوشن، کمیونی کیشن، طبی تجربات، تجارتی اور صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔46فیصد گھر ایسے ہیں، جہاں آج بھی کم از کم ایک سی آر ٹی ڈیوائس موجود ہے۔
6.    1959ء  میں بنائی گئی کوبول(COBOL) سب سے قدیم ترین پروگرامنگ لینگوئج ہے۔
اسے آج بھی مین فریم کمپیوٹر میں ایپلی کیشن ڈپلائے کرنے، ٹرانزایکشن پروسیسنگ جابز اور دیگر کئی کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اسے 70 فیصد عالمی کاروباری لین دین میں استعمال کیا جاتا ہے۔
7.    واکی ٹاکی: دوسری جنگ عظیم میں امریکی فوج نے واکی ٹاکی کا کافی زیادہ استعمال کیا تھا۔ آج بھی پولیس آفیسر، فوجی اور عوامی  تقریبات میں سیکورٹی حکام واکی ٹاکی کو استعمال کرتے ہیں۔
8.    اخبارات: 17 ویں صدی میں متعارف کرائے گئے اخبارات آج بھی موجو د ہیں۔
ٹی وی، ریڈیو اور آن لائن نیوز آپریشنز بھی اخبار کا متبادل نہیں بن سکے۔ اندازہ ہے کہ 30 ملین امریکی انٹرنیٹ  سے پاک زندگی گزار رہے ہیں اور وہ اخبارات پڑھنا ہی پسند کرتے ہیں۔
9.    اے او ایل:  یہ 1985 میں سامنے آیا۔ امریکا کے دیہاتی  علاقوں میں، جہاں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی رسائی نہیں یا جہاں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ خاصا مہنگا پڑتا ہے یا قابل بھروسہ نہیں، وہاں آج بھی اے او ایل ڈائل اپ انٹرنیٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ 2.1 ملین افراد سال بھر میں اے او ایل ڈائل اپ انٹرنیٹ کواستعمال کرتے ہیں۔
10.    2001ء میں لانچ کی گئی ونڈوز ایکس پی کو آج بھی بہت سے ادارے استعمال کر رہے ہیں۔ کاروباری اداروں کے بنائے گئے مخصوص سافٹ وئیر ونڈوز ایکس پی کے سوا جدید آپریٹنگ سسٹم پر نہیں چلتے ۔ بہت سے ممالک میں ونڈوز ایکس پی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 28 فیصد تک ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 11 فروری 2019

Share On Whatsapp