Samsung confirms the February 20 launch of its foldable phone

سام سنگ نے 20فروری کو فولڈ ایبل فون لانچ کرنے کی تصدیق کر دی

سام سنگ نےپچھلے سال نومبر میں اپنے فولڈ ایبل فون کے بارے میں بتایا تھا۔ اس سال کنزیومر الیکٹرونکس شو میں اسے محدود تعداد میں حاضرین کے سامنے پیش کیا گیا ۔
امید تھی کہ سام سنگ  فی الحال ”گلیکسی فولڈ“ کہلانے والے اس فون کو 20 فروری کو گلیکسی ایس 10 سیریز سمارٹ فونز کے ساتھ جاری کرے گا۔  اب سام سنگ نے تصدیق کر دی ہے کہ اس فون کو 20 فروری کو ہی گلیکسی ایس 10 کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔
سام سنگ نے ٹوئٹر پر گلیکسی فولڈ کی ٹیزر ویڈیو جاری کی ہے۔
  سام سنگ نے ویڈیو میں فون کے بارے میں تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن اس سے پتا چلتا ہے کہ فون کو 20 فروری کو ہی جاری کیا جائےگا۔سام سنگ نے اس ماہ کے شروع میں ایک پرومو ویڈیو میں بھی اس  فون کو ظاہر کیا تھا۔  
اس فولڈ ایبل فون میں دو ڈسپلے ہونگے۔ ایک کی پیمائش 4.58 انچ اور دوسرے کی 7.3 انچ ہوگی۔ چھوٹا ڈسپلے فون کے بیرونی کور کی طرف ہوگا۔ اس کی ایسپکٹ ریشو 21:9اور ریزولوشن   1960 x 480پکسل ہوگی۔
بڑے ڈسپلے کی ایسپکٹ ریشو  4.2:3اور ریزولوشن   2152 x 1536پکسل ہوگی۔
[short][show_embed_tweet 4040][/short]

تاریخ اشاعت : پیر 11 فروری 2019

Share On Whatsapp