Facebook pulled the plug on LOL, its teen-oriented app, before it even launched

فیس بک نے نوجوانوں کےلیے تیار کی جانے والی LOL ایپلی کیشن لانچ سے پہلے ہی ختم کر دی

حالیہ سالوں میں بہت سے نوجوانوں نے فیس بک  کا استعمال ترک کر کے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں شمولیت اختیار کی ہے۔ نوجوان صارفین اب فیس بک سے زیادہ انسٹاگرام،  سنیپ چیٹ اور ٹک ٹوک  پر وقت گزارتےہیں۔ایسے تمام نوجوانوں  کو دوبارہ سے اپنی طرف راغب کرنے کے لیے  فیس بک نے میم (memes) ایپلی کیشن LOL متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس ایپلی کیشن میں  نوجوانوں کے لیے بہت سے فیچر متعارف کرائے جانےتھے۔
اس ایپلی کیشن کو تقریباً چند سو نوجوان صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں جاری کیا گیا تھا۔ ایپلی کیشن کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کرنے کے بعدفیس بک نے  LOL کے لانچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پروجیکٹ کو سائیڈ پر کرنے کے بعد  فیس بک  کی ”نوجوان ٹیم“ نوجوانوں کے لیے ہی مصنوعات بنا نےپر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ یہ ٹیم اب میسنجر کڈز کو بہتر بنا رہی ہے۔اگر آپ میسنجر کڈز کے بارے میں نہیں جانتے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ  ایک الگ سے ایپلی کیشن ہے، جسے 13 سال سے کم عمر اُن بچوں کے لیے بنایا گیا ہے، جو فیس بک کے شرائط و ضوابط کے تحت اپنا پروفائل نہیں بنا سکتے۔میسنجر کڈز پر پرائیویسی  کے حوالے سے بھی فیس بک پر کافی تنقید ہوئی تھی  لیکن فیس بک اپنی توجہ اسے بہتر بنانے پر مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 11 فروری 2019

Share On Whatsapp