Chrome will soon support your keyboard’s play and pause buttons

کروم جلد ہی آپ کے کی بورڈ کے پلے اور پاز بٹن کو سپورٹ کرےگا

اگلے ماہ کے شروع میں گوگل کا کروم براؤزر باضابطہ طور پر  ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کی بورڈز کی ملٹی میڈیا کیز کو سپورٹ کرے گا۔ یعنی جب آپ اپنے کی بورڈ کے پلے یا پاز بٹن دبائیں گے تو کروم بھی ویڈیو کو پلے یا پاز کر دے گا۔ یہ فیچر ونڈوز، میک او ایس اور کروم او ایس کے لیے جاری ہونے والے کروم 73 میں دستیاب ہوگا۔ لینکس میں اسے بعد میں شامل کیا جائے گا۔
کروم کی کیز کے لیے سپورٹ  ٹیبز لیول کی بجائے براؤزر لیول پر ہوگی۔
اس کا مطلب ہے کہ ملٹی میڈیا بٹن اس وقت بھی کام کریں گے جب کروم بیک گراؤنڈ میں  کام کر رہا ہوگا ۔یعنی اگر آپ یوٹیوب ویڈیو دیکھ رہے ہوں اور اس کے ساتھ دوسری ایپ استعمال کرنے لگیں تو پاز کا بٹن دبانے سے ویڈیو رک جائے گی۔
اگر آپ اس فیچر کا ڈیمو ابھی دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم  فی الحال اسے صرف کروم 73 بیٹا اور کنیری میں ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کروم 73 میں ملٹی میڈیا کی ابتدائی سپورٹ میں Play، Pause، Previous Track، Next Track، Seek Backward اور Seek Forward کے لیے کمانڈ شامل ہونگی۔ کروم 73 کو Media Session API کے ساتھ فراہم کیا جائے گا جس سے ڈویلپر سائٹس اور ایپس کو ملٹی میڈؑیا کیز کےحوالے سے کسٹومائز کر سکتے ہیں۔ کروم وہ پہلا براؤزر ہے جو اس طرح کی سپورٹ متعارف کرا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 فروری 2019

Share On Whatsapp