Popular iPhone apps secretly record users’ screens without permission – report

مقبول آئی فون ایپس صارفین کی اجازت کے بغیر سکرین ریکارڈ کرتی ہیں

ایک نئی رپورٹ کے مطابق  ایپل کے ایپ سٹور پر موجود کئی مقبول ایپلی کیشنز بغیر اجازت  خفیہ طور پر صارفین کے فون کی سکرین ریکارڈ کرتی ہیں۔
ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کے بارے میں مزید چوکس ہونے کی ضرورت ہے۔اب ایپلی کیشنز ڈیٹا  جمع کرنے یا صارفین کو زبردستی اشتہارات دکھانے سے بھی آگے بڑھ  گئی ہیں۔خفیہ سافٹ وئیرز سے ایپلی کیشنز کو پتا چلتا ہے  کہ کیسے صارفین انہیں استعمال کرتے ہیں۔
یہ خفیہ ایپلی کیشن صارفین کے حساس ڈیٹا تک بھی آسانی سے رسائی حاصل کر لیتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق Air Canada،  Expedia، Hotels.com، Singapore Airlies اور Abercrombie & Fitch وہ کمپنیاں ہیں، جو مبینہ طور پر صارفین کی سکرین ریکارڈ کرتی ہیں۔
اصل میں یہ کمپنیاں session replay نامی سافٹ وئیر کو اپنی ایپس میں شامل کرتی ہیں۔ اسے Glassbox  نے بنایا ہے۔ اس سے ڈویلپر اس قابل ہو جاتے ہیں کہ سکرین کو ریکارڈ کر کے صارفین کے ایپ کے استعمال کو دیکھ سکیں۔
اس سافٹ وئیر کو ایپ میں شامل کرنے کا مطلب ہے کہ صارفین کی موبائل پر تمام سرگرمیوں کو سکرین شاٹس کے ذریعے ریکارڈ کیا جا سکے۔
ایپل کے ایپ سٹور پر سکرین ریکارڈ کرنے والی ایپلی کیشن کی پرائیویسی پالیسی میں بھی سکرین ریکارڈنگ کے حوالے سے کچھ درج نہیں ہے۔ Glassbox کو ایپل یا صارفین سے کسی خاص اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی، اس لیے صارفین کو سکرین ریکارڈنگ کا پتا نہیں چل سکتا۔
Glassbox کو ڈویلپ کرنے کا مقصد تو یہ تھا کہ اس سے کمپنیوں کو ایپلی کیشنز کی خرابیوں کا پتا چلتا لیکن کمپنیاں اسے صارفین کی سکرین ریکارڈنگ کے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 فروری 2019

Share On Whatsapp