WhatsApp can now protect your chats with TouchID and FaceID

وٹس ایپ اب TouchIDاور FaceID سے آپ کی چیٹ کی حفاظت کرے گا

وٹس ایپ ایک نیا سیکورٹی فیچر لانچ کر رہا ہے جو بہت سادہ اور مفید ہے۔ وٹس ایپ  کے آئی او ایس صارفین اب اپنی چیٹ کو Touch ID اور FaceID سے محفوظ بنا سکیں گے۔یہ فیچر اینڈروئیڈ کے لیے بعد میں جاری کیا جائےگا۔ اس فیچر سے صارفین بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اپنی چیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
یہ فیچر اُن صارفین کےلیے بہترین ہے  جن کے موبائل میں ذاتی ڈیٹا  ہو اور انہیں فون کال وغیرہ کےلیے دوسروں کو موبائل کا لاک کھول کر دینا پڑے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کےلیے آپ کو Settings > Account > Privacy > Screen Lock پر جا کر بائیو میٹرک سیکورٹی آپشن منتخب کرنا پڑے گا۔ آپ اپنی مرضی سے وہ وقت منتخب کر سکتے ہیں، جس کے بعد ایپ خود بخود لاک ہو جائے۔
یاد رہے کہ TouchID کا فیچر استعمال کرنے کے لیے آپ کے فون میں آئی او ایس 9 یا جدید اور FaceID کا فیچر استعمال کرنے کےلیےآپ کے موبائل میں آئی او ایس 12 یا جدید انسٹال ہونا چاہیے۔
وٹس ایپ نے اینڈروئیڈ کےلیے اس فیچر کے لانچ کی تاریخ تو نہیں بتائی لیکن اتنا بتایا ہے کہ اینڈروئیڈ کے لیے یہ فیچر ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے۔ اس فیچر کے آنے تک اینڈروئیڈ صارفین پلے سٹور سے مختلف ایپ لاک ایپلی کیشن انسٹآل کر کے وٹس ایپ یا دیگر ایپس کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 فروری 2019

Share On Whatsapp