How to blur your background on Skype video calls

سکائپ میں ویڈیو کالز کا بیک گراؤنڈ دھندلا کریں

اگر آپ  اپنے بکھرے کمرے  کی وجہ سے ویڈیو کالز نہیں کرتے تو مائیکرو سافٹ نے آپ کی یہ مشکل حل کر دی ہے۔ مائیکروسافٹ نے سکائپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے، جس سے آپ  ویڈیو کال کے دوران اپنے پس منظر کو دھندلا سکتے ہیں۔اس طرح  ویڈیو کال کے دوران دوسرے صارف کو آپ کا پس منظر واضح نظر نہیں آئےگا۔
مائیکروسافٹ نے  اس فیچر کو پہلے ٹیمز کے روابط کی ایپ کے لیے  جاری کیا تھا اور یہ فیچر سکائپ میں بھی  آ گیا ہے۔

ڈیسک ٹاپ پر اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کار کچھ یوں ہے۔
•    کال کے دوران کرسر کو سکرین کے نیچے موجود کیمرہ بٹن پر رکھیں اور Blur my background کو ٹوگل کر کے اس فیچر کو فعال کر لیں۔
اس کے متبادل طور پر
•    کال کے دوران اوپر دائیں طرف اپنی کیمرہ فیڈ پر رائٹ کلک کریں اور پاپ اپ مینو سے Blur my background پر کلک کر دیں۔
یا
•    اپنےکسی رابطہ نمبر سے ویدیو چیٹ شروع کریں۔
•    کال سکرین کے اوپر دائیں طرف گیئر آئیکون پر کلک کرکے Audio & Video Settings مینو کھول لیں۔

•    ظاہر ہونے والے مینو سے Blur my background ٹوگل پر کلک کر کے اس فیچر کو فعال کر لیں۔
•    اس مینو کو بند کر کے واپس کال پر آ جائیں جہاں آپ کا پس منظر دھندلا چکا ہوگا۔

سکائپ کا یہ فیچر مصنوعی ذہانت کے استعمال سے صارف کے چہرے اور جسم کےکناروں کا پتا چلاتا ہے۔ مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ فیچر پس منظر دھندلانے میں کبھی غلطی نہیں کرتا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنی ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 فروری 2019

Share On Whatsapp