WhatsApp bans 2 million accounts each month to prevent spam and fake news

وٹس ایپ سپام اور جعلی خبروں کو روکنے کے لیے ہر مہینے 2 ملین اکاؤنٹس بلاک کر رہا ہے

جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وٹس ایپ نے پچھلے ماہ کئی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔سب سے اہم تبدیلی تو میسج فارورڈ کرنے کی حد ہے، جس سے  ضروری میسج فارورڈ کرنے والے بھی پریشان ہیں۔ اس سے پہلے تو ضروری پیغام لاتعداد نمبروں پر  فارورڈ کر سکتے تھے لیکن اب ایک وقت میں صرف 5 افراد کو ہی ایک میسج فارورڈ کیا جا سکتا ہے۔
ان دنوں سوشل میڈیا  اور میسجنگ  سروسز کے لیے  سپام اور جعلی خبریں  سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔
آج کل اکثر کمپنیاں ان مسائل میں پھنسی ہوئیں ہیں۔ اگرچہ تاخیر سے ہی سہی لیکن وٹس ایپ اب سپام اور جعلی خبروں سےجان چھڑانے کے لیےسنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔وٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ مشین لرننگ سسٹم سے سپام اور جعلی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس پر پابندی  لگا رہے ہیں۔ وٹس ایپ کا یہ سسٹم ایک ماہ میں 2 ملین اکاونٹس بند کر رہا ہے۔
وٹس ایپ کا مشین لرننگ سسٹم اب  مسائل پیدا کرنے والے 20 فیصد اکاؤنٹس  پر  رجسٹریشن کے وقت ہی پابندی لگا دیتا ہے۔
یعنی وٹس ایپ ان  اکاؤنٹس کی سپام کو پھیلنے سے پہلےہی روک دیتا ہے لیکن یہ سسٹم اتنا جدید نہیں کہ مشکوک اکاؤنٹس کو بھی بند کر سکے۔وٹس ایپ کا دعویٰ ہے کہ 2 ملین میں سے 25 فیصد اکاؤنٹس انسانی مداخلت کے بعد بند کیےجاتے ہیں۔
اس کے علاوہ  کمپنی کو وہ طریقے بھی معلوم ہیں، جن  سے صارفین کچھ خامیوں کا فائدہ اٹھا کر سپام پھیلاتے ہیں۔ مثال کےطور پر وٹس ایپ ایک ہی کمپیوٹر سے کئی اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائی جانے والی سپام کو شناخت کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 فروری 2019

Share On Whatsapp