Google launches Chrome extension that detects stolen account details

گوگل نے چوری شدہ اکاؤنٹ کی تفصیلات کا پتا چلانے کے لیے کروم ایکسٹینشن لانچ کر دی

گوگل  صارفین کے ڈیٹا، جیسے صارفین کے یوزر نیم اور  پاس ورڈ،  کی حفاظت کے لیے دو نئی اپ ڈیٹ جاری کر کے محفوظ انٹرنیٹ کا دن (Safer Internet Day) منا رہا ہے۔ان میں سے ایک اپ ڈیٹ تو کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ایک ایکسٹینشن ہے اور دوسری اپ ڈیٹ  کراس اکاؤنٹ پروٹیکشن(Cross Account Protection) کے نام سے ہے۔
گوگل نے اپنے صارفین کے یوزر نیم اور پاس ورڈ محفوظ رکھنے کے لیے 4 ارب چوری شدہ  پاس ورڈز کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔ پاس ورڈ چیک  اپ (Password Checkup) نامی یہ ایکسٹینشن جب دیکھے گی کہ جو پاس ورڈ آپ ٹائپ کر رہے ہیں، یہ چوری شدہ پاس ورڈ کے ڈیٹا بیس میں بھی ہے تو یہ فوراً  ہی آپ کو خبردار کرے گی کہ یہ اندراج پہلے ہی ہیک ہو چکا ہے۔
یہ خودکار طور پر صارفین کے انتباہ جاری کرے گی اور پاس ورڈ کی تبدیلی کی تجویز دے گی۔پاس ورڈچیک اپ ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔
کراس اکاؤنٹ پروٹیکشن سے گوگل لاگ اِن آپشن کو لاگو کرنے والی ایپس اور ویب سائٹس کوبتائے گا کہ ایک اکاؤنٹ ہائی جیک ہو گیا ہے۔ لیکن گوگل ہیک ہونے والی تمام معلوم بتانے کی بجائے صرف اتنا بتائے گا کہ ایک سیکورٹی ایونٹ واقع ہوا ہے۔ گوگل سیکورٹی ایونٹ کا وقت بھی بتائے گا۔ گوگل نے یہ فیچر ایڈوبی، انٹرنیٹ انجینئرنگ ٹاسک فورس، اور اوپن آئی ڈی فاؤنڈیشن کے اشتراک ڈویلپ کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 فروری 2019

Share On Whatsapp