You now have ten minutes to take back embarrassing texts you send on Facebook Messenger

اب آپ دس منٹ میں فیس بک میسنجر سے بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کر سکتے ہیں

پچھلے سال خبریں آئی تھیں کہ مارک زکر برگ کے پاس فیس بک میسنجر میں دوسروں کو بھیجے گئے میسج  ڈیلیٹ کرنے کا اختیار موجود ہے اور وہ اسے کثرت سے استعمال بھی کرتے ہیں۔ صارفین نے یہ زبردست سہولت  صرف مارک زکربرگ کو  فراہم کرنے پر کمپنی پر کافی تنقید کی تھی، جس پر فیس بک نے یہ فیچر دوسرے صارفین کے لیے بھی جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ اب یہ فیچر فیس بک  میسنجر میں آ گیا ہے۔ اب فیس بک صارفین فیس بک میسنجر میں بھیجا گیا میسج بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر ساری دنیا میں صارفین کےلیے جاری کر دیا گیا ہے۔اس فیچر سے صارفین غلطی سے  بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کر  سکتے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین کو غلطی سے بھیجا گیا میسج ڈیلٹ کرنے کے لیے صرف 10 منٹ ملیں گے۔ اس کے بعد بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکے گا۔
اس سہولت کا استعمال کرنے کے لیے آپ کو میسج آپشن سے Remove for Everyone   منتخب کرنا ہوگا۔ میسج ڈیلیٹ ہونے کے بعد وہاں پر وٹس ایپ کی طرح ٹیکسٹ لکھا جائے گا کہ یہاں پر ایک میسج تھا۔
یہ فیچر ون آن ون یا گروپ چیٹ دونوں کےلیے فائدہ مند ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 فروری 2019

Share On Whatsapp