WhatsApp for iOS adds Screen Lock feature

وٹس ایپ فار آئی او ایس میں سکرین لاک فیچر شامل کر دیا

وٹس ایپ نے اپنی آئی او ایس ایپ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ وٹس ایپ نے ایپ میں سکرین لاک فیچر شامل کیا ہے۔اس فیچر سے ایپلی کیشن فیس آئی ڈی  یا ٹچ آئی ڈی فیچرز سے لاک اور انلاک کی جا سکے گی۔
اس فیچر کو فعال کرنے کےلیے Settings > Account > Privacy جا کر Screen Lock کو فعال کرنا پڑے گا۔ اس فیچر سے وٹس ایپ کو مکمل طور پر لاک کیا جا سکتا ہے اور پھر آپ یا آپ کے پاس کوڈ جاننے والے احباب ہی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے ایپلی کیشن میں چیٹ وغیرہ تو لاک نہیں ہوگی لیکن ایپلی کیشن مکمل طور پر لاک ہو جائے گی۔
یہ اپ ڈیٹڈ ایپلی کیشن ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 فروری 2019

Share On Whatsapp