Google parent company reports impressive growth in Q4 and FY 2018

گوگل کی سہ ماہی آمدن میں متاثر کن اضافہ

گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ نے حال ہی میں اپنے سالانہ اور سہ ماہی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔دسمبر میں ختم ہونے والے 3 ماہ کے عرصے میں  گوگل کو 39.2 ارب ڈالر کی کُل آمدن اور 8.023 ارب ڈالر آپریٹنگ  پرافٹ    ہوا۔دونوں ہی پچھلے سال کے اسی عرصے سے زیادہ ہیں۔
گوگل کی سالانہ آمدن  بھی کافی بہتر ہوئی ہے۔ گوگل کی آمدن 110.82 ارب ڈالر سے بڑھ کر 136.81 ارب ڈالر بڑھ گئی ہے یعنی اس میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
چوتھی سہ ماہی میں کُل آمدن کا  32.6 ارب ڈالر یا 83 فیصد  اشتہارات سے آیا ہے۔
گوگل کو دوسری چیزوں جیسے انٹرنیٹ گروپ ایکسس، ایل ٹی ای غبارے کا پراجیکٹ لون، ڈرون ڈیلیوری پراجیکٹ، سیلف ڈرائیونگ کار اور صھت کی سائنس شامل ہیں۔گوگل کے مستقبل کےلیے تیار کیے جانے والے پراجیکٹ میں بھی کمپنی کو کافی نقصان ہوا ہے۔ اس سال گوگل نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیلز اور مارکیٹنگ، ایڈمنسٹریشن اور یورپی کمیشن میں جرمانے بھی ادا کیے ہیں لیکن گوگل کی کُل آمدن  پھر بھی زیادہ ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 فروری 2019

Share On Whatsapp