Google paid $7.4 billion to acquire traffic during the fourth quarter

گوگل نے چوتھی سہ ماہی میں انٹرنیٹ ٹریفک حاصل کرنے کے لیے 7.4 ارب ڈالر خرچ کیے

گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ نے 2018 کی چوتھی سہ ماہی  میں ، یعنی  اکتوبر سے دسمبر تک ، اشتہارات سے 32.6 ارب ڈالرکمائے۔ یہ پچھلے سال کے اسی عرصے کی کمائی سے 20 فیصد زیادہ ہے۔
اس زیادہ کمائی کی وجہ یہ ہے کہ اس  سہ ماہی میں گوگل نے انٹرنیٹ ٹریفک کے حصول کے لیے بھی اچھی خاصی رقم خرچ کی ہے۔ اس سہ ماہی میں گوگل نے آئی او ایس  ڈیوائسز میں ڈیفالٹ سرچ انجن گوگل کو بنائےجانے کےلیے ایپل کو  ادائیگی کی ہے۔ انٹرنیٹ ٹریفک کے حصول کے لیے  گوگل نے اس سہ ماہی میں 7.45 ارب ڈالر کی ادائیگی کی ہے۔
یہ رقم  چوتھی سہ ماہی میں گوگل کی اشتہارات کی آمدن کا 24 فیصد بنتی ہے۔ یہ تیسری سہ ماہی سے 13 فیصد اور 2017 کی چوتھی سہ ماہی سے 15 فیصد زیادہ ہے۔ گوگل کی آمدن کے دوسرے ذرائع میں اس کا کلاؤڈ بزنس اور ہارڈ وئیر(پکسل فونز اور ہوم سمارٹ سپیکر وغیرہ)  کی فروخت شامل ہے۔ دوسرے ذرائع سے گوگل کی آمدن 31 فیصد بڑھ کر 6.49  ارب ڈالر رہی جو وال سٹریٹ کےاندازوں سے کچھ زیادہ ہے۔
پچھلی سہ ماہی میں گوگل کی مجموعی آمدن 39.1 ارب ڈالر تھی جو 2017 کی چوتھی سہ ماہی کی آمدن 32.2 ارب ڈالر سے 22 فیصد زیادہ ہے۔
سرمایہ کاروں نے اس رپورٹ پر کافی مایوسی کا اظہار کیا ہے، جس کا پتا کاروبار کے آغاز میں  ہی  الفابیٹ کے شیئر کی قیمت 32.20 ڈالر (2.8فیصد) کم ہو کر 1100.60 ڈالر تک گرنے سے پتا چلتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 4 فروری 2019

Share On Whatsapp