Google pulls 29 photo apps that stole pictures and promoted scams

گوگل نے تصاویر چرانے اور فراڈ کی تشہیر کرنے پر 29 فوٹو ایپلی کیشنز پلے سٹور سے ہٹا دیں

گوگل اپنے پلے سٹور کو محفوظ بنانے کے لیے طرح طرح کے اقدامات کر رہا ہے۔ گوگل وقتاً فوقتاً   گمراہ کن ایپلی کیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتا رہتا ہے۔حالیہ کریک ڈاؤن میں گوگل نے پلے سٹور پر موجود 29 کیمرہ اور فوٹو ایپلی کیشن کو ہٹا دیا ہے۔ یہ ایپلی کیشنز بے جا طور پر صارفین کو زبردستی اشتہارات دکھانے کے علاوہ  دھوکہ دہی سے صارفین کے فون کا ڈیٹا بھی چرا لیتیں ۔ بہت سی ایپس صارفین کو فحش اشتہارات دکھاتی اور مختلف مقابلوں کی آڑ میں صارفین کے فون تک مکمل رسائی حاصل کرکےا ُن کی تصاویر چرا لیتیں۔
گوگل نےایسی کیمرہ ایپس کو بھی ہٹا ہے جو  بظاہر صارفین کی تصاویر کو خوبصورت بنانے کا دعویٰ کرتیں لیکن اپنے سرور پر اپ لوڈ کی ہوئی تصاویرچرا کر صارفین  کو  جعلی پرامپٹ دکھاتی رہتیں۔
یہ ایپلی کیشن کئی طرح سے چھپ کر صارفین کا ڈیٹا حاصل کرتیں۔ یہ بہت سے کمپریشن آرکائیوز (پیکرز) کا استعمال کر کے تجزیے سے بچ جاتیں اور اپنے سرور کو انکرپشن سے محفوظ رکھتیں۔ صارفین ایپلی کیشن کیشن کو آسانی سے فون سے بھی اَن انسٹال بھی نہیں کر سکتے تھے۔
حیرت انگیز طور پر گوگل کے ان ایپس کو ہٹانے سے پہلے ان میں سے 11 ایپس ایک لاکھ بار اور 3 ایپس دس لاکھ بار سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہو چکی تھیں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 3 فروری 2019

Share On Whatsapp