Samsung develops the first 1TB storage chip for phones

سام سنگ نے فونز کے لیے پہلی 1 ٹی بی سٹوریج چپ تیار کر لی

مستقبل میں سام سنگ کے فون میں ایک ٹیرا بائٹ تک کی سٹوریج ہوگی۔ کمپنی نے سمارٹ فونز کے لیے  بڑے پیمانے پر ایک ٹیرا بائٹ ایمبیڈڈ یونیورسل فلیش سٹوریج (eUFS) کی تیاری شروع کر دی ہے۔اس سٹوریج چپ سے سام سنگ کے صارفین  بھاری مائیکرو ایس ڈی کارڈ استعمال کیے بغیر پی سی کی طرح زیادہ سٹوریج استعمال کر سکیں گے۔اب سام سنگ کے صارفین کو زیادہ تصاویرا ور ایچ ڈی ویڈیو بناتے ہوئے سٹوریج کے بارے میں پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔
سام سنگ کا کہنا ہے کہ  صارفین اس سٹوریج چپ میں 4K UHD ریزولوشن پر 10 منٹ کی 260 ویڈیوز محفوظ کر سکتے ہیں۔
سام سنگ کا آنے والا اگلا فلیگ شپ فون جیسے ایس 10 ممکنہ طور پر 1 ٹی بی آپشن کے ساتھ بھی  ہوگا۔ سام سنگ نے دسمبر 2017 میں 512 جی بی سٹوریج کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کی تھی اس کے فوراً بعد اسے نئے فون میں شامل کر دیا تھا۔
اس کے علاوہ نئی ای یو ایف ایس روایتی ایس ایس ڈیزاور مائیکرو ایس ڈیز سے زیادہ تیز رفتار ہے۔ اس کی ریڈ (read) سپیڈ 1000 میگا بائٹ فی سیکنڈ ہے۔ جو روایتی ایس ایس ڈی اور سام سنگ کی پچھلی 512 جی بی سٹوریج چپ سے دوگنا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ زیادہ سٹوریج کے باوجود یہ 512 جی بی فلیش میموری سائز میں ہی ہوگی۔ یعنی 1 ٹی بی سٹوریج پیش کرنے کے لیے فون کا سائز بڑا نہیں کرنا پڑے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 2 فروری 2019

Share On Whatsapp