Samsung says its new 8K TV chips will eliminate bezels

سام سنگ کی نئی 8K ٹی وی چپس بیزل کو بالکل ختم کر دیں گی

ایک سادہ سی چپ 8K ٹی وی  عام  عوام  کی پہنچ میں لا سکتی ہیں۔ سام سنگ نے ایک ایسی ہی چپ بنائی ہے۔ سام سنگ نے نئی سنگل ڈسپلے ڈرائیور آئی سی چپ متعارف کرائی ہے۔ 4 جی بی پی  ایس بینڈ وڈتھ کے ساتھ یہ 8K امیجیز  کو 8K ڈسپلے پینل پر ٹرانسمنٹ کر سکتی ہے اور اس کے لیےمزید آلات کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ اس چپ سے ٹی وی میں بیزل کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ فی الوقت ٹی وی بیزل میں ہی تمام الیکٹرونکس آلات چھپے ہوتےہیں لیکن سام سنگ کی چپ حقیقت میں آل ڈسپلے ٹی وی سیٹ کی تیاری  کے لیے مدد گار ہوگی۔

8K ٹی وی سیٹ میں 4K کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ بینڈ وڈتھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ نئی چپ ڈیزائن کو سادہ بنانے کے علاوہ ڈسپلے کےسسٹم کی کارکردگی کو بھی بہت حد تک بڑھاتی ہے۔
بہت سی کمپنیاں 8K ڈسپلے بنانےکی تیاریاں کر رہی ہیں تو کئی کمپنیاں ایسے ڈسپلے بنا بھی چکی ہیں۔ سونی نے صارفین کے لیے 8K ٹی وی پیش بھی کر دیا ہے۔ جاپانی کمپنیاں 8K ٹی وی کی تیاری کے لیے خاصی فعال ہیں۔ 2020 میں ہونے والا ٹوکیو اولمپک 8K میں براڈ کاسٹ کیا جائے گا۔
سام سنگ کی چپ سے بنائے گئے بیزل فری 8K ٹی وی دیکھنے میں دیوار میں کھڑکی کی طرح لگیں گے لیکن ایسے ٹی وی کی تیاری میں کافی عرصہ لگ سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 29 جنوری 2019

Share On Whatsapp