Microsoft is euthanizing Windows 10 Mobile in 2019

مائیکروسافٹ 2019 میں ہی ونڈوز 10 موبائل کو ختم کردے گا

کچھ دن پہلے ہی مائیکروسافٹ نے ونڈوز 7 کی سپورٹ ختم کرنے کااعلان کیا ہے اب  مائیکروسافٹ  نے ونڈوز 10 موبائل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔10 دسمبر 2019 سے  اس آپریٹنگ سسٹم کی حامل کسی بھی ڈیوائس کےلیے سیکورٹی اپ ڈیٹس یا  سافٹ وئیر جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی مائیکروسافٹ  اس کی کوئی سپورٹ فراہم کرے گا۔ اس تاریخ کے بعد مائیکروسافٹ بیک اپ  لینے کےلیے تھوڑا اضافی ٹائم فراہم کرے گا۔
مائیکروسافٹ کی طرف سے ونڈوز 10 موبائل ختم کیےجانے کا فیصلہ پہلے سے متوقع تھا۔
کمپنی نے 2017 میں  اس آپریٹنگ سسٹم پر کام بند کر دیا تھا۔ اس کی بجائے مائیکروسافٹ نے آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے بہت سے ٹولز متعارف کرائے ہیں۔ مائیکر وسافٹ ایج کا موبائل ورژن بنا چکا ہے، اینڈروئیڈ کے لیے ایک لانچر بنا چکا ہے، ونڈوز ٹائم لائن  انٹیگریشن، کورٹانا   کو اینڈروئیڈ پر متعارف کرانے کے لیے بھی کافی کام کیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ نے صارفین کو سپورٹڈ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ڈیوائس پر منتقل ہونے کا کہا ہے، جس سے لگتا ہے کہ اب کمپنی کا موبائل آپریٹنگ سسٹم مارکیٹ میں واپس آنا کافی مشکل ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 18 جنوری 2019

Share On Whatsapp